ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کرسمس کے حوالے سے خصوصی تقریب

ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کرسمس کے حوالے سے خصوصی تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہو(پ ر) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیوایم سی) کے زیر اہتمام کرسمس کے حوالے سے ٹاؤن ہال میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس کا مقصد ادارے کے مسیحی ملازمین کو کرسمس کے موقع پر مبارکباد دینے اور انکی خوشیوں میں شامل ہو کر اظہار یکجہتی کرنا تھا ۔ چیئرمین ایل ڈبلیوایم سی کرنل ریٹائیرڈ مبشر جاوید، منیجنگ ڈائریکٹر بلال مصطفی سید نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ مسیحی برادری کے رہنماؤں،ایل ڈبلیوایم سی، البیراک، اوزپاک اور ضلعی حکومت کے افسران نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔

تقریب کرسمس کیک کاٹنے، ملک کی امن و سلامتی کے لیے دعاؤں، ایل ڈبلیوایم سی کے مسیحی ملازمین میں راشن کی تقسیم پر مشتمل تھی۔، چیئرمین اور ایم ڈی ایل ڈبلیوایم سی اور دیگر مہمانان خصوصی نے ادارے کی جانب سے تمام مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارک باد پیش کی اور انکی محنت اور کام سے لگن پر خراجِ تحسین پیش کیا ۔چئیرمین ایل ڈبلیو ایم سی اور تمام مہمانانِ خصوصی نے کرسمس کا کیک بھی کاٹا۔ اس موقع پر ایم ڈی بلال مصطفی سید کا کہنا تھا کہ ادارے کی جانب سے مسیحی ملازمین کے اعزاز میں ذیلی دفاتر میں بھی کرسمس کیک کاٹنے کی تقاریب کا اہتمام کیا گیا جس کا مقصد ان کے ساتھ خوشیوں میں شامل ہو کر ان سے اظہار یکجہتی کرنا اور ادار ے کے لیے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنا تھا۔