القدس پر عالمی برادری کا فیصلہ مسترد کرنا مسلمانوں کی فتح ہے،علماء

القدس پر عالمی برادری کا فیصلہ مسترد کرنا مسلمانوں کی فتح ہے،علماء

لاہور (پ ر) القدس پر عالمی برادری کا امریکی فیصلہ مسترد کرنا فلسطینیوں کی حمایت اور مسلمانوں کی فتح ہے ان خیالات کا اظہارجامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم’ نائب مہتمم و ناظم اعلی قاری ارشد عبید’ حافظ اسعد عبید ’ حافظ اجود عبید مولانا زبیر حسن’ مولانا محمد اکرم کاشمیری ’ پروفیسر مولانا محمد یوسف خان’مولانا فہیم الحسن تھانوی اور مولانا مجیب الرحمن انقلابی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ جنرل اسمبلی میں امریکی فیصلہ کے خلاف مشترکہ قرار داد میں ترکی اور پاکستان کا بنیادی کردار قابل ستائش اور پاکستانی مندوب کی گفتگو پوری قوم کی آواز اورامت مسلمہ کی ترجمانی ہے انہوں نے کہا کہ امریکی جارحیت کے خلاف عالم اسلام اور یورپ کا متحد ہونا بیت المقدس کی آزادی کی نوید ہے انہوں نے کہا کہ اسی طرح اگر مسلم حکمران متحد ہوکر شام،کشمیر، برما اوریمن سمیت دیگر مسلم ملکوں کے مظلوم مسلمانوں کی حمایت میں آواز بلند کریں تو انہیں کامیابی مل سکتی ہے

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...