کل مسالک علماء تحفظ ختم نبوت کا اجلاس

کل مسالک علماء تحفظ ختم نبوت کا اجلاس

لاہور (پ ر) کل مسالک علماء تحفظ ختم نبوت فورم میں شامل چاروں مکاتب فکر علماء کرام کا مشترکہ اجلاس آج گیارہ بجے دن دارالعلوم حنفیہ مرکزی جامع مسجد لبرٹی مارکیٹ گلبرگ میں منعقد ہوگا، تحفظ ختم نبوت کے سینئر راہنما حافظ شعیب الرحمن کے مطابق اجلاس میں کئی ایک اہم فیصلوں کے علاوہ شہداء اے پی ایس کے درجات کی بلندی، علامہ سعید الرحمن احمد (مرحوم) اور معروف سماجی راہنما عامر چشتی کی والدہ ماجدہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے اجتماعی دعائے مغفرت بھی کی جائیگی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4