ریجنل بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کاافکار قائد اور آج کا پاکستان کے موضوع پر سیمینار

ریجنل بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کاافکار قائد اور آج کا پاکستان کے موضوع پر ...

لاہور (پ ر) یوم پیدائش قائد اعظمؒ کی تقریبات کے سلسلے میں ریجنل بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن (آر بی ایس اے) کے زیر اہتمام سیمینار بعنوان ’’افکار قائد اور آج کا پاکستان‘‘ گورنمنٹ سنٹرل ماڈل سکول ریٹیگن روڈ پر ہوا، صدارت سیکرٹری تنظیم راحت جعفری نے کی جبکہ مہمان خصوصی ڈائریکٹر ایجوکیشن ملک احسان الحق، صدارتی ایوارڈ یافتہ اسکاؤٹ لینڈ مقصود چغتائی، ممتاز دانشور میاں وقاص ظہیر، ثناء الرحمن پرنسپل لیاقت کھرل اور طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور خطاب کیا۔

مقررین نے قائداعظمؒ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بانی پاکستان وسیع النظر دور اندیشن انسان تھے وہ وطن عزیز کے پہلے چیف اسکاؤٹ بھی تھے اس موقع پر ان کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا جبکہ کمپیئرنگ کے فرائض مقصود چغتائی نے ادا کئے، دریں اثناء سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی بشیر زاہد گورائیہ، اظہر، ملک احسان، مقصود چغتائی، راحت جعفری نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول دہلی گیٹ کا اچانک معائنہ کیا اور پرنسپل اور ان کے سٹاف کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...