سحرش فردوس کو اسسٹنٹ کمشنر ٹریننگ قصور تعینات کر دیا گیا
قصور(بیورورپورٹ)پنجاب حکومت نے سحرش فردوس کو بطور اسسٹنٹ کمشنر ٹریننگ قصور تعینات کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق رواں سال میں CSSکا امتحان پاس کرنے والی سحرش فردوس کو پنجاب حکومت نے ضلع قصور میں بطور اسسٹنٹ کمشنر تعینات کر دیا ہے۔ سحرش فردوس نے کہا کہ جس طرح میں نے اپنے والدین کی دعاؤں اور محنت سے CSSکا امتحان پاس کیا ہے اسی طرح ٹریننگ کے دوران آئین،قانون کی پاسداری اور عام آدمی کو بروقت انصاف کی فراہمی کے لیے تربیت حاصل کرونگی۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے اللہ تعالیٰ نے قصور میں بطور ڈپٹی کمشنر تعینات سائرہ عمر جیسی باصلاحیت اور تجربہ کار ضلعی سربراہ کے ماتحت کام کرنے کا موقع دیا ہے۔جس طرح سائرہ عمر کا پنجاب کے اچھے افسران میں شمار ہوتا ہے۔ ان کی قیادت میں کام کرکے ان کا نام مزید روشن کرونگی۔ اور اپنی ڈیوٹی کے دوران اللہ تعالیٰ کی مخلوق کی خدمت کرکے اپنی آخرت بھی سنواروں گی۔