سندس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام محفل میلاد ؐاور کرسمس کی تقریب

سندس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام محفل میلاد ؐاور کرسمس کی تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)سُندس فاؤنڈیشن میں دو تقریبات کا انعقاد کیا گیا جن میں سب سے پہلے حضورؐ سرور کائنات کی ولادت با سعادت کے حوالے سے محفل میلاد منائی گئی جس میں نعت خواں اور علماء حضرات نے آپ ؐ کی حمدو ثناء بیان کی اور اس موقع پر سُندس فاؤنڈیشن کے عملہ بشمول مریض بچے و لواحقین نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ دوسری مرحلہ میں اپنے مسیحی بھائیوں کیساتھ اظہار یکجہتی کے لئے کرسمس کی تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں بچوں نے موقع کی مناسبت سے روایتی ٹیبلو پیش کیے جبکہ اس موقع پر کرسمس کیک بھی کا ٹا گیا اور آخر میں تمام شرکاء نے مل کر ادار ے اور اپنے پیارے ملک پاکستان کی سلامتی اور خصوصی طور چیئر مین سُندس فاؤنڈیشن "محترم مُنو بھائی" کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دعا کی ۔