بیت المقدس کی توہین ہرگز برداشت نہیں کرینگے‘ شاہانہ شانی

بیت المقدس کی توہین ہرگز برداشت نہیں کرینگے‘ شاہانہ شانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفر گڑھ( بیورو رپورٹ) خواجہ سراؤں کا امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے مقامات مقدسہ کی توہین کرنے پر احتجاجی مظاہرہ امریکی صدر دونلڈ ٹرمپ کا پتلا نذر آتش،بے گناہ عراقی عوام پر تشدد کی پر زور مذمت احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے شی میل ایسوسی ایشن پنجاب کی صدر شاہانہ عباس شانی نے کہا کہ مسلمان بیت المقدس کی توہین کو ہر گز برداشت نہیں کریں گے اور امریکی صدرکی جانب سے(بقیہ نمبر9صفحہ12پر )
متنازعہ بیان کی مذمت کر تے ہیں دوسری جانب خواجہ سراؤں نے امریکی صدر کے خلاف نعرہ بازی کر تے ہوئے اس کا پتلا بھی نذر آتش کیا اس موقع پر خواجہ سراؤں نے کتبے بھی اٹھا رکھے تھے جس پر امریکہ کے خلاف نعرہ بھی درج تھے۔
شاہانہ شانی