حکمران شکلیں بدل کرعوام کو دھوکا نہیں دے سکتے‘ جہانزیب کھچی

حکمران شکلیں بدل کرعوام کو دھوکا نہیں دے سکتے‘ جہانزیب کھچی

میلسی(نمائندہ پاکستان) تحریک انصاف کی سنٹرل کمیٹی کے ممبر اور رکن صوبائی اسمبلی محمد جہانزیب خان کھچی نے کہا ہے کہ آئندہ وزیر اعظم بنانے کا فیصلہ کسی سیاستدان نے نہیں بلکہ پاکستان کی عوام نے اپنے ووٹ کے ذریعے کرنا ہے اس ملک پر تیس سالوں سے قابض حکمران اب شکلیں تبدیل (بقیہ نمبر11صفحہ12پر )

کر کے قوم کو مزید دھوکہ نہیں دے سکتے صحافیو ں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اس وقت ملک کے پاپولر ترین لیڈر ہیں اور 2018ء کے الیکشن میں ان کی قیادت میں تحریک انصاف ملک بھر سے کلین سویپ کریگی پی ٹی آئی کے نگر نگر ہونے والے کامیاب جلسوں سے خوفزدہ (ن) لیگ کے سیاستدان اب شہباز شریف کا چہرہ پیش کر کے آئندہ وزیر اعظم بنانے کی دہائیاں دے رہے ہیں لیکن اب قوم کسی جھانسے میں نہیں آئیگی اور انشاء اللہ عوام کی طاقت سے آئندہ وزیر اعظم عمران خان بنیں گے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...