غیر تسلی بخش سرجری کی شکایت پر پی ایم ڈی سی کا نوٹس ‘ خصوصی بورڈ تشکیل‘ ماہرین امراض جلدکو نوٹس جاری
ملتان(وقائع نگار) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے ماہر امراض جلد ڈاکٹروں کی جانب سے غیر تسلی بخش سرجری کی شکایت پر نوٹس سے لیا ہے پی ایم ڈی سی کو اس حوالے سے متعدد (بقیہ نمبر32صفحہ12پر )
شکایات ملی تھیں کہ ملک بھر میں ماہر امراض جلد غیر تسلی بخش سرجری کررہے ہیں جس پر پی ایم ڈی سی نے ایک خصوصی بورڈ بھی تشکیل دے دیا ہے جو امراض جلد ڈاکٹروں کی جانب سے غیر تسلی بخش سرجری ، غفلت یا مس ہینڈلنگ کی شکایات پر کارروائی کریں گے اور اس حوالے سے پی ایم ڈی سی نے ملک بھر کے ماہر امراض جلد کے ڈاکٹروں کو نوٹس بھی جاری کر دیا ہے کہ وہ اپنے شعبہ سے متعلق سرجری کر سکتے ہیں جبکہ ہیئر ٹرانسپلانٹ ، پیچیدہ قسم کے آپریشن جس میں جنرل انستھیزیا استعمال ہوتا ہے انہیں کرنے کی اجازت نہیں ہے اور شہریوں کو اس حوالے سے پی ایم ڈی سی کو تحریری شکایت کرنے کی ہدایت کی ہے۔