یو جی ایچ چرچ میں1ہزار پاؤنڈ کا کرسمس کیک کاٹا گیا
ملتان (سٹی رپورٹر)یوجی ایچ چرچ گلزارٹاؤن ملتان میں کرسمس کے سلسلے میں 1000پاؤنڈ وزنی کیک کاٹا گیا،تقریب میں مسیحی برادری نے کثیرتعداد میں شرکت کی،اس موقع پرکوئٹہ چرچ حملے کی مذمت کی گئی اورشہید ہونے والے افراد کوخراج عقیدت بھی پیش کیا گیا،اس موقع پر پاسٹر یوسف رضا ودیگر کا کہنا تھا کہ کرسمس محبت اورامن کا پیغام دیتا ہے،مسیحی پاکستان کے امن پسند اور محب وطن شہری(بقیہ نمبر41صفحہ12پر )
ہیں،کرسمس کا تہوار اپنی خوشیوں میں غریبوں اور بے سہارالوگوں کو بھی شامل کرنے کا درس دیتا ہے۔کرسمس کی تقریب کی موقع پرمسیحی برادری نے ملکی ترقی وخوشحالی اور سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں بھی کیں۔تقریب کے شرکاء کا کہنا تھا کہ مسیح برادری نے قیام پاکستان میں کلیدی کرداراداکیا،پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی میسر ہے،ہمیں قائداعظم کے فرمودات پر عمل پیرا ہوکراس مملکت پاکستان کی ترقی میں اپنا کردارادا کرنا ہوگا اورآپس میں بھائی چارے کو فروغ دینا ہوگا تاکہ ملک امن کا گہوارہ بن جائے اوردہشت گردی وانتہاپسندی کو شکست ہو۔