عرس خواجہ غلام فریدؒ کا کل سے مٹھن کوٹ میں آغاز‘ زائرین کی آمد شروع

عرس خواجہ غلام فریدؒ کا کل سے مٹھن کوٹ میں آغاز‘ زائرین کی آمد شروع

مٹھن کوٹ(نمائندہ خصوصی +نامہ نگار) برصغیر پاک وہند کے عظیم صوفی شاعر و روحانی بزرگ سلطان العاشقین حضرت خواجہ غلام فریدؒ کے سالانہ 120 ویں عرس مبارک کی سہ روزہ تقریبات(بقیہ نمبر43صفحہ12پر )

کل24 دسمبر بروز اتوار سے مٹھن کوٹ ضلع راجن پور میں شروع ہورہی ہیں جس کے لئے ملک بھر سے زائرین کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے زائرین قافلوں کی صورت میں جوق در جوق حق فریدؒ یا فریدؒ کے نعرے لگاتے ہوئے شہر میں داخل ہو رہے ہیں شہر کو دلہن کی طرح خوبصورت لائیٹوں، جھنڈیوں اور خیر مقدمی بینروں سے سجا دیا گیا ہے عرس پر تقریبات کے انعقاد کے لئے مختلف سیاسی، سماجی اور مذہبی تنظیموں نے انتظامات شروع کر دئے ہیں ایک اندازہ کے مطابق ملک بھر اور بیرون ملک سے تقریباً پانچ سے آٹھ لاکھ تک افراد عرس میں شرکت کرتے ہیں دریں اثناء 24 دسمبربروزاتوارکومٹھن کوٹ ضلع راجن پور میں شروع ہونے والیبرصغیر پاک و ہند کے عظیم صوفی شاعر حضرت خواجہ غلام فرید ؒ کے سالانہ سہ روزہ عرس کے موقع پر ڈپٹی کمشنر راجن پور اشفاق احمد چوہدری نے ضلع راجن پور کی ریونیو حدود میں 26دسمبر 2017ء بروز منگل کومقامی تعطیل کا اعلان کیا ہے۔جس کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔اس تعطیل کا اطلاق بورڈ یا یونیورسٹی کی طرف سے جاری امتحانات اوردیگر ایمرجنسی ڈیوٹی پر مامور افسران و ملازمین پر نہیں ہو گا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...