صدارتی ایوارڈ یافتہ ملکہ ترنم نور جہاں کی 17 ویں برسی آج منائی جائیگی
نور پورنورنگا (نامہ نگار) ملکہ ترنم نور جہاں کی 17ویں برسی آج منائی جا رہی ہے، نور جہاں نے دس ہزار کے قریب مختلف زبانوں (بقیہ نمبر44صفحہ12پر )
میں گیت گائے، تفصیل کے مطابق ملکہ ترنم نور جہاں کی 17ویں برسی آج منائی جا رہی ہے ۔ وہ 23دسمبر 2000 ستائیس رمضان المبارک کو کراچی میں انتقال کر گئیں تھیں۔21ستمبر 1926کو قصور میں پیدا ہوئیں نام اللہ وسائی رکھا گیا ، موسیقی کی ابتدائی تعلیم استاد بابا غلام محمد سے حاصل کی جبکہ فنی زندگی کا آغاز بطور چائلڈ سٹار فلم شیلا سے کیا ۔1941میں بننے والی فلم خزانچی میں بطور پلے بیک سنگر گایا ۔ 1942 میں فلم خاندان میں پران کے مد مقابل مرکزی کردا ر ادا کیا تقریباً 995 فلموں کے لئے نغمات ریکارڈ کروائے۔1965کی پاک انڈیا جنگ میں ترانے گا کر پاک فوج کے جوانوں میں جوش و ولولہ پیدا کیا ۔حکومت پاکستان نے صدارتی تمغہ حسن کارکردگی اور نشان امتیاز سے نوازا ۔