کچہری کی واپسی میں وکلاء کی انتھک محنت اور تاجروں کا اظہار یکجہتی اور دھرنے میں شرکت کو بھلایا نہیں جا سکتا‘ شیر زمان قریشی

کچہری کی واپسی میں وکلاء کی انتھک محنت اور تاجروں کا اظہار یکجہتی اور دھرنے ...

ملتان ( خبر نگار خصوصی) صدر ہائیکورٹ بار ملتان شیر زمان قریشی ایڈووکیٹ (بقیہ نمبر51صفحہ12پر )

نے کہا ہے کہ کچہری واپسی میں وکلاء کی انتھک محنت کے ساتھ ساتھ ملتان تاجروں کی وکلاء سے یکجہتی اوردھرنے میں شرکت کو بھلایا نہیں جا سکتا وکلاء کے ساتھ ساتھ تاجروں کو درپیش مسائل پر وکلاء ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور انہیں کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے آل پاکستان انجمن تاجران کے چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی اور مرکزی صدر ملتان شہر عارف فصیح اللہ کی قیادت میں کچہری واپسی پر مبار باد دینے کے لئے آنے وفد سے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر آل پاکستان انجمن تاجران کے چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی،سٹی صدر عارف فصیح اللہ نے کہا کہ وکلاء کی قانون ونصاف کے لئے تمام تحاریک میں اپنا بھر پور کردار ادا کیا اور آئندہ بھی ادا کرتے رہیں گے وکلاء کی طرح تاجر معاشرہ کا اہم حصہ ہیں اور شہر کی بہتری اور بھلائی کے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے وفد میں تاجر راہنماء آفاق احمد،ملک منیر،ندیم بٹ،سجاد اسلم ،اور وکلاء فیصل مشتاق، اسلم راؤ، پرنس ریحان، صبغت الحسنین، تقدیس زاہدہ، فیض اللہ چنڑ ،رؤف چانی اور دیگر وکلاء بھی شریک ہوئے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...