سرما تعطیلات‘ یوم قائد ، پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے آج سے 31 دسمبر ، بنک، مالیاتی ادارے اور وفاقی محکمے 3 روز کیلئے بند رہینگے

سرما تعطیلات‘ یوم قائد ، پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے آج سے 31 دسمبر ، بنک، ...

ٹھٹھہ صادق آباد ، ڈیرہ غازیخان (نمائندہ پاکستان، نمائندہ خصوصی) موسم سرما کی تعطیلات اور یوم قائد کی چھٹی کے باعث (بقیہ نمبر49صفحہ12پر )

پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے آج سے 31 دسمبر جبکہ مالیاتی ادارے ، بنک اور وفاقی محکمے 3 روز کیلئے بند رہینگے محکمہ تعلیم پنجاب کی ہدایت پر پنجاب بھر میں سرکاری پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں موسم سرماکی تعطیلا ت 25دسمبرسوموار سے 31دسمبر اتوار 2017تک ہوں گئیں،جبکہ اتوار 24دسمبر کی ہفتہ وار سرکاری چھٹی ہونے کے باعث پنجاب بھر کے تمام تعلیمی ادارے آج 23دسمبر بروز ہفتہ کو بند ہوجائیں گے،تمام تعلیمی ادارے 8روزہ چھٹیوں کے بعد یکم جنوری 2018بروز سوموار کو دوبارہ کھلیں گے دریں اثناء 25دسمبر یوم پیدائش قائداعظم کی سرکاری چھٹی کے باعث تمام وفاقی محکمے،مالیاتی ادارے ،بینک آج 23دسمبرہفتہ سے تین روز کیلئے جبکہ تمام صوبائی سرکاری ادارے کل 24دسمبر اتوارسے 2روز کیلئے بند رہیں گے،جبکہ تمام مالیاتی ادارے بینک،وفاقی صوبائی ادارے 26دسمبر منگل کو دوبارہ کھلیں گے،

مزید : ملتان صفحہ آخر