وزیر اعلیٰ ترقیاتی پیک کے ٹینڈرز 26 دسمبر کو رضا ہال میں اوپن ہونگے
ملتان ( سپیشل رپورٹر) ضلع کونسل ملتان میں وزیراعلیٰ ترقیاتی پیکیج کے تحت 29کروڑ25لاکھ کے ٹھیکوں کے 26دسمبر (بقیہ نمبر47صفحہ12پر )
کو ٹینڈرز اوپن ہوں گے۔آج3بجے تک رضاہال میں ٹھیکیداروں سے درخواستیں وصول کی جائیں گی۔3بجے سکروٹنی کا عمل شروع ہوگا۔فرم کے مالکان کو موقع پر اصل کاغذات کے ساتھ موجود ہونا ضروری ہے۔ اس کے علاوہ ضلع کونسل نے یہ شرط بھی عائد کی ہے کہ ان ٹھیکیداروں کو ٹھیکوں میں حصہ لینے کی اجازت نہ ہوگی جن کے ذمہ ضلع کونسل کی لائبیلٹیاں ہوں گی۔
ٹینڈرز اوپن