زکریا یونیورسٹی‘ انسٹی ٹیوٹ آف بائیوٹیکنالوجی میں خلاف قانون ڈائریکٹر کی تعیناتی پر طلباء سراپا احتجاج‘ وائس چانسلر کو مراسلہ

زکریا یونیورسٹی‘ انسٹی ٹیوٹ آف بائیوٹیکنالوجی میں خلاف قانون ڈائریکٹر کی ...

ملتان(خصوصی رپورٹر)زکریا یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف بائیوٹیکنالوجی میں(بقیہ نمبر56صفحہ12پر )

خلاف قانون ڈائر یکٹر کی تعیناتی پر طلبا سراپا احتجاج بن گئے ، 90سے زائد طلبا نے وائس چانسلر کو مراسلہ ارسال کردیا ، بتایا گیا ہے کہ 18دسمبر کو یونیورسٹی کی سینڈیکیٹ کے احکامات پر ڈاکٹر سیما محمود کی خدمات اپلائیڈ اینڈ پیور بائیولوجی سے انسٹی ٹیوٹ آف بائیوٹیکنالوجی اینڈ مالیکولر بائیولوجی میں شفٹ کرتے ہوئے ڈائریکٹر تعینات کرنے کا مراسلہ جاری کیا تھا جس پر ڈاکٹر سیما نے بھی تحفظات کا اظہار کیا تھا مگر انہوں نے دو روز قبل مشروط طور پر ڈائریکٹر کا چارج سنبھال لیا ہے ، جس پر طلبا نے احتجاج کرتے ہوئے ایک مراسلہ وائس چانسلرکو ارسا ل کیا کہ ہمارے لئے یہ خبر بہت حیرت انگیز ہے کہ ہمارے شعبے کی ڈائریکڑ ایک ایسی پروفیسر کو تعینا ت کیا گیا ہے جو بائیوٹیکنالوجی کا کوئی تجربہ نہیں رکھتیں ، جبکہ وہ خود بھی کل وقتی اس عہدے کیلئے امیدوار نہیں تھیں مگر سنڈیکیٹ نے اپنے کی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ناصرف ان کی خدمات منتقل کیں بلکہ انہیں ڈائریکٹر بھی تعینات کردیا ، جبکہ قوانین کے تحت کسی بھی بیرونی شعبے سے کسی کو بھی تعینات نہیں کیا جاسکتا تھا علاوہ ازیں شعبے کے دو اساتذہ اس عہدے کیلئے اہل ہیں ان کی موجودگی میں باہر سے کسی کو لاکر لگانا شعبے کی ترقی کو بریک لگانے کے مترادف ہے ، بطور طلبا ہم سمجھتے ہیں ڈاکٹر سیما کی تعیناتی سے بے چینی پائی جاتی ہے اسلئے آپ اس غیرقانونی تعیناتی کانوٹس لیں اور انسٹی ٹیوٹ سے ہی ٹیچر تعینات کریں ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...