برائلر مرغی ، ٹماٹر، ایل پی جی سلنڈر، سمیت 12اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

برائلر مرغی ، ٹماٹر، ایل پی جی سلنڈر، سمیت 12اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

ملتان(نیوز رپورٹر) ادارہ شماریات پاکستان نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے جس کیمطابق 21 دسمبر 2017ء کو اختتام پذیر پر ہفتہ کے دوران مہنگائی کی شرح 3.46 فی صد اضافہ ہوا ہے ملک کے 17 بڑے شہروں سے 53 اشیاء کی قیمتوں کے تقابلی جائزہ کیمطابق 12 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ (بقیہ نمبر45صفحہ12پر )

8 اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ 33 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ، لہسن، آگ جلانے والی لکڑی، گڑ، دال مونگ، دال مونگ، دال سور ، دال چنا گندم اور چاول باسمتی کی قیمتوں میں اضافہ اور آلو، انڈہ فارمی، پیاز، چینی، دال ماش (سرخ مرچ پیسی ہوئی)،خوردنی تیل ، آٹا کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے جبکہ ماچس، نمک، بڑا گوشت، چھوٹا گوشت ، چاول، گھی کھلا، مٹی کا تیل، پٹرول ، ہائی سپیڈ ڈیزل، ڈبل روٹی، ویجیٹبل گھی، الیکٹرک بلب ، کوکنگ آئل، دہی ، چائے ، دال کی پلیٹ، صابن ، سگریٹ ، الیکٹرک چارجر، واشنگ سوپ، لوکل کال، سینڈل لان (کپڑا)جارجیٹ اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔

مہنگائی رپورٹ

مزید : ملتان صفحہ آخر