اسلام بھائی چارے کا درس دیتا ہے‘ نثار احمد رانا
وہاڑی (بیورو رپورٹ+نما ئندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نثار احمد رانا نے کہا ہے کہ پاکستان سلامتی اور امن کیلئے حاصل کیاگیا یہاں تمام مذاہب کے لوگوں کومساوی (بقیہ نمبر53صفحہ12پر )
حقوق حاصل ہیں پاکستان کے جھنڈے میں اقلیتوں کا نشان پاکستان میں اقلیتوں کو دئیے گئے مساوی حقوق کی عکاسی کرتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ کورٹس میں مسیحی برادری کی خوشیوں میں شریک ہونے کیلئے منعقدہ کرسمس کیک کاٹنے کی تقریب میں کیا اس موقع پرجج صاحبان ،جوڈیشری عملہ اورمسیحی برادری کے ملازمین سینئر سول جج /ایڈ من محمد شاہد ، عمران طاہر ، ڈسٹرکٹ ناظر جمیل وزیر سمیت مسیحی اور مسلم اہلکارکثیر تعداد میں موجود تھے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نثار احمد رانا نے کہا کہ اسلام بھائی چارے کا درس دیتا ہے کرسچن ہمارے پاکستانی بھائی ہیں مسلمانوں کا حضرت عیسی سمیت تمام پیغمبروں پر ایمان ہے ہم اپنے مسیحی بھائیوں کے غم اور خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے مسیحی اہلکاروں کے ہمراہ کرسمس کا کیک کاٹا اور انہیں کرسمس کی مبارکباد دی اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نثار احمد نے کہا کہ پاکستان میں مسیحی برادری سمیت تمام مذاہب کے افراد کو مساوی حقوق حاصل ہیں مسیحی برادری کے ہر دکھ سکھ میں ساتھ کھڑے ہیں تقریب کے آخر میں کرسمس ترانے گائے گئے۔