زکریا یونیورسٹی نے لاہو رکیمپس کے طلبا کے کمپری ہنسو ٹیسٹ کے نتائج کا اعلا ن کردیا

زکریا یونیورسٹی نے لاہو رکیمپس کے طلبا کے کمپری ہنسو ٹیسٹ کے نتائج کا اعلا ن ...

ملتان(خصوصی رپورٹر) زکریا یونیورسٹی نے لاہو رکیمپس کے طلبا کے(بقیہ نمبر57صفحہ12پر )

کمپری ہنسو ٹیسٹ کے نتائج کا اعلا ن کردیا، کنٹرولر امتحانات سے جاری ہونیوالے اعلامیے کے مطابق ایم آئی ٹی کیمپس2کے 8امیدواروں میں سے تین پاس ہوسکے ، ایم بی اے ایگزیٹو کے امتحان میں 12امیدوار شریک ہوئے جس میں سے 8پاس ہوئے ، ایل ایل بی 3سالہ پروگرام کے تمام امیدوار پاس ہوگئے ، ایم فل سائیکالوجی کی دونوں امیدوار کامیاب ہوگئیں،ایم ایس میتھ میں 17امیدوار شریک ہوئے جوکامیاب ہوگئے ، ایم ایس سی میتھ سیشن 2013-15کے 23امیدوار کامیاب ہوئے ،ایم آئی ٹی کیمپس ون کے 11میں سے تین امیدوار پاس ہوئے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر