بیت المقدس سے متعلق عالمی قرار داد کی منظوری جمعیت علماء پاکستان نورانی گروپ نے یوم مسرت منایا

بیت المقدس سے متعلق عالمی قرار داد کی منظوری جمعیت علماء پاکستان نورانی گروپ ...

ملتان (سٹی رپورٹر) امریکی فیصلے کے خلاف عالمی قرارداد کی منظوری،جمعیت(بقیہ نمبر58صفحہ12پر )

علما پاکستان (امام نورانی) نے یوم مسرت منایا۔ خطبات جمعہ میں عالمی کامیابی پر خو شی کا اظہار کیا گیا اور مسئلہ فلسطین پر علما و خطبا نے روشنی ڈالی۔ مسئلہ فلسطین پر علما و خطبا نے روشنی ڈالتے ہوئے واضح کیا کہ پاکستان، یمن اور ترکی نے قرارداد پیش کرکے مسلمان ہونے اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کا حق ادا کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد امت کے ذریعے ہم عالمی مسائل کو حل کرسکتے ہیں۔ امریکہ کا تکبر خاک میں مل گیا ہے اور فاشسٹ ریاست کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہی۔ علاوہ ازیں جے یو پی (امام نورانی) کے صدر پیر اعجاز ہاشمی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بیت المقدس مسلمانوں کا قبلہ اول ہے، اقوام متحدہ نے اسے متنازع علاقہ قراردے رکھا ہے مگر افسوس کہ امریکی صدر اپنی خباثت سے باز آنے کو تیار نہیں۔ امریکی دھمکیوں کے باوجود عالمی برادری نے واضح کیا کہ اصولی موقف سے انہیں کوئی نہیں ہٹا سکتا۔

یوم مسرت

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...