ملتان کارنیول سے ہنر مندوں کی حوصلہ افزائی ہوگی‘ اسرار اعوان

ملتان کارنیول سے ہنر مندوں کی حوصلہ افزائی ہوگی‘ اسرار اعوان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نیوز رپورٹر) ایوان تجارت و صنعت کے صدر ملک اسرار اعوان نے کہا ہے کہ ہنر مندوں کی حوصلہ افزائی ان کی مصنوعات کی مارکیٹنگ کیلئے ملتان کارنیول سے بے شمار مواقع دستیاب (بقیہ نمبر55صفحہ12پر )
ہونگے۔ جبکہ خریداروں کو ایک ہی چھت کے نیچے اعلیٰ ترین معیار کی مصنوعات اور ثقافتی و روائیتی دستکاریاں دستیاب ہونگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایوان تجارت و صنعت ملتان کے زیر اہتمام ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹیڈاپ) کے تعاون سے منعقد ہونے والے چار روزہ ملتان ٹریڈ کارنیول کے افتتاح کے موقع پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب اپنی ثقافت اور دستکاریوں مین اپنی مثال آپ پے لیکن پسماندگی کی بدولت یہاں کے ہنر مندوں اور کاروباری افراد کو ملکی وغیر ملکی خریداروں تک رسائی نہیں ہے۔ ان کی تیار کردہ مصنوعات سے مڈل مین زیادہ فائدہ اٹھاتے ہیں اس لیے ایوان تجارت و صنعت ملتان نے اس خطے کی ترقی یہاں کے ہنر مندوں اور دستکاری کو ملکی اور غیر ملکی سطح پر متعارف کرانے اور ان کی مصنوعات کو مختلف مارکیٹوں تک رسائی کیلئے بڑا ایونٹ منعقد کیا ہے جس کیلئے ہم سمیڈا، آہن، این پی او اور دیگر اداروں کے شکر گزار ہیں ۔ اس موقع پر خواجہ جلال الدین روی، ایم سی سی ملتنا کی سینئر نائب صدر رومانہ تنویر اے شیخ ، خواجہ یوسف اور عمائدین شہر کی کثیر تعداد موجود تھی۔ ملک اسرار اعوان نے کہا کہ ملتان ٹریڈ کارنیول میں 115عالمی معیار کے سٹالز لگائے گئے اور 95فیصد ہنر مندوں کو دیئے گئے ہیں اور آئندہ اس طرح کے ایونٹ ہر سال منعقد کیے جائیں گے۔