سابق صدر پریس کلب وہاڑی نوید اقبال قریشی ٹریفک حادثہ میں جاں بحق‘ نماز جنازہ آج ادا کی جائیگی

سابق صدر پریس کلب وہاڑی نوید اقبال قریشی ٹریفک حادثہ میں جاں بحق‘ نماز جنازہ ...

وہاڑی (بیورو رپورٹ )سابق صدر پریس کلب وہاڑی نوید اقبال قریشی ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہوگئے نمازجنازہ آج 23 دسمبر بروز ہفتہ 3

(بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

بجے دوپہر مرکزی جنازگاہ میں ادا کی جائے گی تفصیل کے مطابق سابق صدر پریس کلب وہاڑی و سینئر صحافی حاجی نوید اقبال قریشی بہاولپور سے وہاڑی آرہے تھے کہ قائم پور کے قریب ایک موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے ان کی کار الٹ کر درخت سے جا ٹکرا ئی حادثے کے باعث گاڑی میں موجود نوید اقبال قریشی موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ بیگم نوید اقبال اور ان کی بیگم کی 2 بہنیں شدید زخمی ہوگئیں دونوں بہنوں کو بھاولپور ریفر کر دیا گیا ہے جبکہ بیگم نوید قریشی کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی منتقل کردیا گیا نماز جنازہ آج 23 دسمبر بروز ہفتہ 3 بجے دوپہر مرکزی جناز گاہ میں ادا کی جائے گی۔

نماز جنازہ

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...