پولیس کی حراست میں ملزم کی ہلاکت کا معاملہ مقدمہ بیگناہ افراد کیخلاف درج کرنے پر احتجاج

پولیس کی حراست میں ملزم کی ہلاکت کا معاملہ مقدمہ بیگناہ افراد کیخلاف درج ...

مظفرگڑھ( بیورو رپورٹ) تھانہ محمود کوٹ پولیس کی حراست میں ملزم کی ہلاکت کا معاملہ پولیس کی طرف سے ملزم کی ہلاکت کا مقدمہ(بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

بیگناہ افراد کے خلاف درج کرنے پر سینکڑوں افراد کا ڈسٹرکٹ پریس کلب کے سامنے احتجاج۔احتجاج میں شریک افراد نے قرآن پاک اٹھا کر پولیس کی طرف سے جھوٹا مقدمہ بیگناہ افراد کے خلاف درج کرنے پر احتجاج کیا۔ ملزم طاہر مشوری پولیس حراست میں پولیس تشدد سے جاں بحق ہوا اور پولیس نے بیگناہ افراد کے خلاف قتل کا جھوٹا مقدمہ درج کردیا۔ سینکڑوں افراد کی موجودگی میں ملزم کو ٹھیک حالت میں پولیس کے حوالے کیاگیا جس کے بعد پولیس نے موقع پر اور تھانے جاکر ملزم کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ تھانہ محمود کوٹ پولیس نے اپنے اہلکاروں کو بچانے کی خاطر بیگناہ افراد کے خلاف جھوٹا، مقدمہ درج کرکے انکوگرفتار کررکھا ہے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا ھے کہ اگر فوری طور پر جھوٹا مقدمہ خارج کرکے بیگناہ افراد کو رہا نہ کیا گیا تو ڈی پی او آفس کے سامنے اجتماعی خودسوزی کرینگے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...