مہمند ایجنسی ، افغانستان سے ایف سی چوکی پر فائرنگ ، 3اہلکار شہید ، 5حملہ آور ہلاک ، پنجاب بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں 6دہشتگرد مار دیئے

مہمند ایجنسی ، افغانستان سے ایف سی چوکی پر فائرنگ ، 3اہلکار شہید ، 5حملہ آور ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(صباح نیوز)افغانستان سے دہشت گردوں کی پاکستانی علاقے پر فائرنگ سے 3ایف سی اہلکار شہید ،جوابی فائرنگ میں پانچ دہشت گرد ہلاک متعدد زخمی ہوگئے ہیں ۔ترجمان پاک فوج کے مطابق جمعہ کے روز اہلکار مہمند ایجنسی کے علاقے شنکرائی میں نئی سرحدی چوکی بنانے میں مصروف تھے کہ افغانستان سے دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ کردی جس سے ایف سی کے 3اہلکار شہید ہو گئے ۔جوابی فائرنگ پر دہشت گرد بھاگتے ہوئے اپنے ساتھیوں کی لاشیں بھی چھوڑ گئے ۔آئی ایس پی آر کامزید کہنا ہے کہ پاکستان کو افغانستان کی جانب سے افغان فورسز کی صلاحیت میں کمی اور بدانتظامی کی قیمت ادا کرنا پڑ رہی ہے۔
ایف سی اہلکار شہید
دوسرا انٹرو
راولپنڈی،ملتان،مظفر گڑھ(مانیٹرنگ ڈیسک،آئی این پی) بلوچستان اور پنجاب میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں،6دہشت گرد ہلاک اور تین فرار ہوگئے جبکہ تین دہشت گردوں کو گرفتار کر کے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایف سی بلوچستان نے سبی کے شمالی پہاڑوں اور گڈی موگزئی کور تربت میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا تو ان علاقوں میں دہشت گردوں نے فورسز پر فائرنگ کردی۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں اور فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں خفیہ ٹھکانے میں چھپے 4 دہشت گرد مارے گئے۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشت گرد مقامی لوگوں کو دھمکی آمیز کالیں کررہے ہیں جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔دوسری جانب ملتان میں سکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تحریک طالبان کے 2دہشت گرد ہلاک جبکہ3فرا رہوگئے ،مظفرگڑھ میں کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے چرچ کے قریب کارروائی کے دوران 3دہشت گردوں کوگرفتارکرکے متعدد ہینڈ گرنیڈز برآمدکرلئے ۔ تفصیلات کے مطابق ملتان کے علاقے غازی پورمیں چھاپے کے دوران کالعدم تحریک طالبان کے 2دہشت گرد مارے گئے جبکہ3 فرا ر ہوگئے۔ کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے مظفرگڑھ کے علاقہ راولے والا میں چرچ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 3دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق دہشت گردوں سے ہینڈ گرنیڈز بھی برآمد کیے گئے ہیں۔ گرفتار افرادمحمدنوید، شاہد نفیس اور محمدراشدکا تعلق ٹوبہ ٹیک سنگھ، ساہیوال اور اوکاڑہ سے ہے۔سی ٹی ڈی بیان کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم داعش سے ہے۔ڈی پی او اویس احمد کے مطابق دہشت گرد کرسمس کے موقع پر دہشت گردانہ کارروائی کرنا چاہتے تھے،گرفتار دہشت گردوں سے تفتیش جاری ہے۔ دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والوں میں حوالدار منیر خان، سپاہی حق نواز خان اور لانس نائیک ارشاد حسین شامل ہیں۔

دہشتگردہلاک

راولپنڈی،ملتان،مظفر گڑھ(مانیٹرنگ ڈیسک، آئی این پی) بلوچستان اور پنجاب میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں،6دہشت گرد ہلاک اور تین فرار ہوگئے جبکہ تین دہشت گردوں کو گرفتار کر کے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایف سی بلوچستان نے سبی کے شمالی پہاڑوں اور گڈی موگزئی کور تربت میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا تو ان علاقوں میں دہشت گردوں نے فورسز پر فائرنگ کردی۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں اور فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں خفیہ ٹھکانے میں چھپے 4 دہشت گرد مارے گئے۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشت گرد مقامی لوگوں کو دھمکی آمیز کالیں کررہے ہیں جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔دوسری جانب ملتان میں سکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تحریک طالبان کے 2دہشت گرد ہلاک جبکہ3فرا رہوگئے ،مظفرگڑھ میں کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے چرچ کے قریب کارروائی کے دوران 3دہشت گردوں کوگرفتارکرکے متعدد ہینڈ گرنیڈز برآمدکرلئے ۔ تفصیلات کے مطابق ملتان کے علاقے غازی پورمیں چھاپے کے دوران کالعدم تحریک طالبان کے 2دہشت گرد مارے گئے جبکہ3 فرا ر ہوگئے۔ کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے مظفرگڑھ کے علاقہ راولے والا میں چرچ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 3دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق دہشت گردوں سے ہینڈ گرنیڈز بھی برآمد کیے گئے ہیں۔ گرفتار افرادمحمدنوید، شاہد نفیس اور محمدراشدکا تعلق ٹوبہ ٹیک سنگھ، ساہیوال اور اوکاڑہ سے ہے۔سی ٹی ڈی بیان کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم داعش سے ہے۔ڈی پی او اویس احمد کے مطابق دہشت گرد کرسمس کے موقع پر دہشت گردانہ کارروائی کرنا چاہتے تھے،گرفتار دہشت گردوں سے تفتیش جاری ہے۔
دہشتگردہلاک

مزید :

صفحہ اول -