میپکو اتھارٹی میں مختلف کیسز کا فیصلہ 4 ایس ڈی اوز کو مختلف نوعیت کی سزائیں دینے کے احکامات

میپکو اتھارٹی میں مختلف کیسز کا فیصلہ 4 ایس ڈی اوز کو مختلف نوعیت کی سزائیں ...

ملتان (خصوصی رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) اتھارٹی نے محکمانہ کیسز کا فیصلہ سناتے ہوئے 4ایس ڈی اوز کو مختلف (بقیہ نمبر16صفحہ12پر )

نوعیت کی سزائیں دینے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔ پاکستان واپڈا ایمپلائز ای اینڈڈی رولز 1978 ؁ء کے تحت ذاتی شنوائی کے کیسز پر کاروائی کرتے ہوئے سب ڈویژنل آفیسر میپکو سکندر آبادسب ڈویژن شجاع آبادانجینئر اظہار الحق کی میپکو کوئٹہ روڈسب ڈویژن ڈی جی خان میں تعیناتی کے دوران بننے والے کیس میں فیصلہ سناتے ہوئے دو سال کے لئے سالانہ تنخواہوں میں اضافہ روک دیاہے ۔سب ڈویژنل آفیسر کوہاٹ سب ڈویژن پیسکو (پشاور) انجینئرامجد نعیم کی میپکو وہوا سب ڈویژن ڈی جی خان میں تعیناتی کے دوران بننے والے کیس میں فیصلہ سناتے ہوئے ایک سال کے لئے سالانہ انکریمنٹ روک دی ہے ۔قائمقام سب ڈویژنل آفیسر میپکو جامپور سب ڈویژن عبدالخالق کی میپکو فاضل پور سب ڈویژن ڈی جی خان میں تعیناتی کے دوران بننے والے کیس میں فیصلہ سناتے ہوئے ایک سال کے لئے سالانہ تنخواہ میں اضافہ روک دیاہے جبکہ سب ڈویژنل آفیسر سنگم سب ڈویژن ڈی جی خان انجینئر فہد شہنیل کی سیکنڈسب ڈویژن ڈی جی خان اور کوٹ چھٹہ سب ڈویژن میں تعیناتی کے دوران بننے والے 2کیسز میں کاروائی کرتے ہوئے تنبیہ کی ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر