جلالپور پیر والا‘ مقدمہ بازی کے تنازع پر خاتون مبینہ طور پر قتل

جلالپور پیر والا‘ مقدمہ بازی کے تنازع پر خاتون مبینہ طور پر قتل

جلالپورپیروالہ ( نامہ نگار) نواحی قصبہ خان بیلہ میں نوراجہ بھٹہ کے دو افراد نے رات کو مبینہ طور پر رب نواز میتلا کے گھر داخل ہو کر اس کی بیوی حاجراں مائی کو گلا دبا کر ہلاک کر دیا جبکہ رب نواز میتلا بسلسلہ روزگار پندرہ یوم قبل کراچی گیا تھا۔ گھر میں اس کی بیوی اور اس کا نوعمر بیٹا موجود تھا۔ بتایا گیا ہے کہ مبینہ مقتولہ حاجراں مائی کے بھائی بلال میتلا کا نوراجہ بھٹہ کے قاسم اور غلام نازک کے ساتھ مقدمہ بازی کا جھگڑا (بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

رہتا ہے۔ ورثاء نے پولیس تھانہ صدر جلالپورپیروالہ بیان دیتے ہوئے شبہ ظاہر کیا ہے کہ مقدمہ بازی کی وجہ سے قاسم اور نازک نے گلا دبا کر حاجراں مائی کو قتل کیا ہے۔ پولیس تھانہ صدر جلالپور نے نعش قبضہ میں لے کر پہلے ٹی ایچ کیو جلالپور برائے پوسٹ مارٹم بھجوائی مگر یہاں لیڈی ڈاکٹر کی عدم دستیابی کی وجہ سے مبینہ مقتولہ کی نعش پوسٹ مارٹم کیلئے شجاع آباد ٹی ایچ کیو بھیجوا دی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر