کچرے کے ڈھیر میں اچانک آگ لگنے سے زور دار دھماکہ‘ خوف و ہراس پھیل گیا

کچرے کے ڈھیر میں اچانک آگ لگنے سے زور دار دھماکہ‘ خوف و ہراس پھیل گیا

ملتان(وقائع نگار)گل زیب کالونی میں پڑے کچڑے کے ڈھیر میں اچانک آگ لگنے سے زور دار دھماکہ ہوگیا۔اہل علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا۔وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس سی ٹی ڈی،بم سکواڈ کی ٹیمیں نے علاقہ میں گھیرا ڈال کر سرچنگ کی۔تاہم کوئی جانی نقصان کی اطلاع تاحال موصول نہ ہوسکی ہے ۔اس بارے میں معلوم ہوا ہے گزشتہ روز جمعہ کو تھانہ شاہ شمس کے علاقے گل زیب (بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

کالونی نمبر1میں ساڑھے نو بجے صبح کچڑے کے ڈھیرمیں اچانک کسی شخص نے آگ لگادی۔آگ لگنے سے زورداردھماکہ ہوا۔جس سے اہل علاقے کے مکینوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔شہریوں میں بم دھماکے کے بارے میں چہ گلوٹیاں ہونی شروع ہوگئیں۔تاہم کوئی جانی نقصان ہونے کی اطلاع موصول نہ ہوئی ہے ۔زور دار دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ضلعی پولیس اور دیگر تحقیقاتی ادارے حرکت میں آگءئے۔جنہوں نے اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ کر ابتدائی صورت کا تفصیلی سے جائزہ لیا۔حالات کلیئر ہونے پر علاقہ کی سرچنگ روک دی گئی ۔تھانہ شاہ شمس کے ایس ایچ او کے مطابق کچڑے کے ڈھیر میں آگ لگی۔جس میں کانچ کی خالی بوتل پڑی تھی جو پرفیوم کی تھیں آگ لگنے کیوجہ سے زور دار دھامکہ کرکے پھٹ گئی۔شہریوں نے سمجھا کوئی بلاسٹ ہوا ہے کسی نے کوئی دھماکہ خیز مواد کچڑے میں نہیں رکھا۔واضح رہے پولیس ،سی ٹی ڈی،بم سکواڈ،ریسکیو کی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر سرچنگ کے دوران ابتدائی شواہد اکٹھے کیے۔اور ان کو اپنے اپنے متعلقہ افسران بالاکو مطلع کیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر