موبائل فون سمگلنگ کیس ‘ گرفتار ملزم صفدرکی ضمانت بعد از گرفتاری منظور

موبائل فون سمگلنگ کیس ‘ گرفتار ملزم صفدرکی ضمانت بعد از گرفتاری منظور

ملتان (نیوز رپورٹر) سیپشل جج سنٹرل نے ایف آئی اے ملتان کی جانب سے موبائل فون سمگلنگ کیس میں گرفتار ملزم صفدر کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی جبکہ کسٹم انسپکٹر اور کسٹم(بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

شفٹ ملازمین کیخلاف درج مقدمہ میں کسٹم ایکٹ 1969ء کی زیر دفعہ 156شامل کرنے پر کسٹم ملازمین کیخلاف مقدمہ کی سماعت سے انکار کردیا ہے کسٹم ذرائع کے مطابق فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ کسٹم ایکٹ اور کسٹم کی دفعات کے تحت درج مقدمات کی سماعت ان کے دائرہ اختیار میں نہیں ہے ایف آئی اے نے گذشتہ ماہ ملتان ائیر پورٹ پر دبئی سے آنیوالی پرواز کے مسافر صفدر سے 36 موبائل فون برآمد کیے تھے اور الزام عائد کیا تھا کہ کسٹم افسروں اور ملازمین موبائل فون کی سمگلنگ میں براہ راست ملوث ہیں ایف آئی اے نے ایک کسٹم انسپکٹر اسحاق مڑل پر نامزد پرچہ دیا تھا۔ جبکہ سپر نٹنڈنٹ سمیت پوری شفٹ کو ساتھی ملزموں میں شامل کیا تھا جبکہ کسٹم حکام کا موقف تھا کہ ایف آئی اے انٹی سمگلنگ دفعات کے تحت مقدمہ درج نہیں کرسکتی اور یہ کسٹم کے انٹی سمگلنگ ونگ کا دائرہ اختیار ہے دسری طرف ایک معتبر ذرائع کے مطابق کسٹم ائیر پورٹ سٹاف نے ایف آئی اے کے ایک سینئر سٹاف کو بعض ممنوعہ اشیاء کو کلئیر نہ کرنے سے انکار کرنے پر ایف آئی اے کے ائیر پورٹ سٹاف نے خلش کی بنیاد پر یہ اقدام اٹھایا لیکن ان کی مذکورہ کارروئای بے سود ثابت ہوتی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...