ڈاکٹر عاصم حسین کی وزارت داخلہ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

ڈاکٹر عاصم حسین کی وزارت داخلہ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر
 ڈاکٹر عاصم حسین کی وزارت داخلہ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(صباح نیوز)ای سی ایل سے نام نہ نکالنے پر پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین نے وزارت داخلہ کیخلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی۔ جمعہ کو دائر کی گئی درخواست میں وزیر داخلہ، سیکرٹری داخلہ، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ اور سیکشن آفیسر کو فریق بنایا گیا اور موقف اختیار کیا گیاہے کہ سپریم کورٹ نے مستقل طور پر نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا جس پر ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ نے عدالت کو عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی ، درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالتی احکامات کے برعکس ڈاکٹر عاصم حسین کوصرف بیرون ملک جانے کی اجازت دی گئی، عدالت نے دوبارہ نام نکالنے کا حکم دیا لیکن عملدرآمد نہیں کیا گیا ، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ واضح احکامات کی حکم عدولی پر عدالت متعلقہ حکام کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔
ڈاکٹر عاصم حسین

مزید :

صفحہ اول -