حاصل پور میں پولیس مقابلہ‘ اے ایس آئی شہید‘ سرکاری اعزاز کیساتھ سپرد خاک

حاصل پور میں پولیس مقابلہ‘ اے ایس آئی شہید‘ سرکاری اعزاز کیساتھ سپرد خاک

حاصل پور، بہاولنگر (نمائندہ پاکستان، نمائندہ خصوصی، ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) تھانہ مکلوڈ گنج میں پولیس مقابلہ پولیس مقابلہ میں حاصل پور کے پولیس آفیسر اے ایس آئی نواز بگا شہید شہید کی میت گھر پہنچتے ہی گھر میں کہرام برپا شہید کے لواحقین غم میں نڈھال تفصیل کے مطابق حاصل پور(بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

کے رہائشی اے ایس آئی نواز بگا تھانہ مکلوڈ گنج میں تعینات تھے اے ایس آئی نواز بگا تھانہ مکلوڈ گنج ایریا میں بجرم 491 رٹ تعمیل کے سلسلہ میں گئے جہاں پر پہلے سے موجود اشتہاری ملزمان نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں اے ایس آئی نواز بگا موقع پر جاں بحق ہو گئے واقع کی اطلاع ملتے اے ایس آئی نواز بگا کے گھر میں کہرام برپا ہو گیا جب میت گھر پہنچی تو وہاں پر موجود ایس ڈی پی او سرکل حاصل پوراور اہل علاقہ کی ایک بہت بڑی تعداد وہاں پر موجود تھی خاندان کے لوگ غم میں نڈھال تھے اے ایس آئی نواز بگا کی نماز جنازہ ان کے آبائی شہر حاصل پورمیں سرکاری اعزاز کے ساتھ 3بجے حاصل پورسٹیڈیم میں ادا کی گئی جس میں ڈی پی او بہاول پورمستنصرفیروز ایس ڈی پی او حاصل پور پور ثنا اللہ،ایس ڈی پی او شمس ،رانا اکمل رسول ،فرخ شہزاد کے علاوہ سرکاری و سیاسی شخصیات اور شہریوں نے بھر پور شرکت کی شہید نے ورثاء میں تین بیٹیاں اور دو بیٹے چھوڑے ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...