صوبائی وزیر خوراک کی زیر صدارت شوگر ملزم ایسوسی ایشن اور کسان تنظیموں کے نمائندوں کا اجلاس مقررہ نرخ180 روپے فی من گنا خریدنے اور پکی رسیدیں جاری کرنیکا فیصلہ

صوبائی وزیر خوراک کی زیر صدارت شوگر ملزم ایسوسی ایشن اور کسان تنظیموں کے ...

ملتان (سپیشل رپورٹر) صوبائی وزیرخوراک بلال یٰسین کی زیرصدارت پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن اور کسان تنظیموں کے (بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

نمائندوں کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں صوبائی وزیر صنعت شیخ علاؤالدین، پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے صدر جاوید کیانی اور پنجاب شوگر ملز ایسوسی ایشن کے صدر احسن لطیف نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر پنجاب حکومت کی طرف سے واضح طورپر کہا گیا کہ شوگر ملیں کاشتکاروں سے مقررکردہ قیمت 180روپے من کے حساب سے گنا خریدیں گی اور پکی رسیدیں جاری کی جائیں گی۔ وزیرخوراک بلال یٰسین نے کہا کہ مقررہ نرخوں سے کم ادائیگی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی ہدایت پر کاشتکار طبقے کے مفادات کا تحفظ ہر صورت میں یقینی بنایا جائے گا۔ کسی کو گنے کے کاشتکار کا استحصال نہیں کرنے دیں گے۔ ضلعی سطح پر ڈپٹی کمشنر اور صوبائی سطح پر وزراء اور سیکرٹریز کرشنگ سیزن کے دوران شوگر ملوں کا دورہ کریں گے۔اجلاس میں کسان رہنماؤں کے تحفظات سن کر ضروری فیصلے کئے گئے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر