این اے 154 میں ضمنی انتخابات ، پی ٹی آئی نے ترقیاتی منصوبے روکنے کیلئے ریٹرننگ افسر کو درخواست جمع کرادی

این اے 154 میں ضمنی انتخابات ، پی ٹی آئی نے ترقیاتی منصوبے روکنے کیلئے ریٹرننگ ...

لودہراں(بیورو رپورٹ)پی ٹی آئی نے لوکل گورنمنٹ کے ٹینڈرز اور ترقیاتی منصوبہ جات روکنے کے لئے ریٹرننگ افسر و دیگر متعلقہ (بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

افسران کودرخواست جمع کروادی ۔ پی ٹی آئی لودھراں کے لیگل ایڈوائزر ساجد انعام طور ایڈووکیٹ کی جانب سے ریٹرننگ افسر ضمنی الیکشن این اے 154،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر، ریجنل و صوبائی الیکشن کمشنر، سیکرٹری الیکشن کمیشن،چیف الیکشن کمشنر اور ڈپٹی کمشنر لودھراں کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ حلقہ این اے154میں 19دسمبر کو ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کیاگیا جبکہ 21دسمبر کو لوکل گورنمنٹ کی جانب سے حلقہ میں ترقیاتی کاموں کے حوالے ٹینڈرز جاری کردیے گئے۔الیکشن قوانین کے مطابق الیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعد نہ تو ٹینڈرز جاری کیے جاسکتے ہیں اور نہ ہی حلقہ میں ترقیاتی کام کروائے جاسکتے ہیں۔ الیکشن شیڈول کے اعلان کے بعد ٹینڈرز کے اجراء کا مقصد صرف اور صرف حکومتی امیدوار کو فائدہ پہنچانا اور اسکی سپورٹ کرناہے۔پی ٹی آئی کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ فوری طور پر ٹینڈرز منسوخ کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں تاکہ ان ترقیاتی منصوبہ جات کا ضمنی الیکشن پر کوئی اثر نہ ہو۔

مزید : ملتان صفحہ آخر