واردات میں ناکامی‘ چوروں نے تعاقب پر دکاندار مار ڈالا

واردات میں ناکامی‘ چوروں نے تعاقب پر دکاندار مار ڈالا

مبارک پور ،ہیڈ پنجند( نامہ نگار ) مبارک پور کے نواح میں چوری کی وارداتیں دوکان مالک کے تعاقب پر نامعلوم چوروں نے سر میں گولی ماردی موقع پر جابحق ۔تفصیل کے مطابق مبارک پور کے نواحی موضع بہاول پور گھلواں میں نامعلوم چوروں نے علاقہ کی دودوکانوں سے مال چوری کر لیا اور تیسری(بقیہ نمبر20صفحہ12پر )

دوکان کا تالا کاٹ کر شٹل اٹھایا تھا کہ دوکان مالک کی آنکھ کھل گئی شور واویلا کرنے پر چور بھاگ رہے تھے کہ محمد اسلم نے انکا تعقب شروع کر دیا موقع ملتے ہی نامعلوم چوروں نے محمد اسلم کے سر میں گو لی مار دی جو موقع پر ہی جا بحق ہو گیا ۔اطلاع ملتے ہی تھانہ نوشہرہ جدید پولیس موقع پر پہنچ گئی اور علاقہ کی ناکہ بند ی کر دی تاہم ابھی تک نامعلوم چوروں کا کو ئی سراغ نہ مل سکاہے ۔جبکہ محمد اسلم کی نعش کو رورل ہیلتھ سنٹر مبارک پور لائی گئی جہاں اسکا پوسٹ مارٹم کر کے ورثا کے حوالے کر دی گئی ۔تاہم اہل علاقہ اور محمد اسلم کے لواحقین نے احتجاج کر تے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ گزشتہ سے پیوستہ رات اسی علاقہ میں نامعلوم چوروں نے حافظ جلیل ، فیاض ،وقاص آرائیں ،محمد صادق ،خلیل احمد ،غلام رسول کی دوکانوں کے تالے کنڈے اور نقب لگا کر ہزاروں روپئے مالیت کا سامان چوری کر کے لے گئے ۔اس کے علاوہ محمد سلیم ولد حاجی عطا چنڑ کے گھر سے CD 70ہنڈا موٹر سائیکل بھی چوری کر لی تھی جس کہ تھانہ نوشہرہ جدید پولیس کو اطلاع دی موقع دیکھنے کے باوجود کچھ نہ ہو سکا اور نہ ہی ہمیں تحفظ فراہم کیا گیا ۔اس کے علاوہ گزشتہ دنون مبارک پور میں نامعلوم چوروں نے مقامی گھی ڈیلر شاکر سندھی کے گھر سے دو موٹر سائیکل کنڈے کاٹ کرلے گئے تھے تاہم کو ئی پیشرفت نہ ہو ئی ۔ایس ایچ او تھانہ نوشہرہ جدید جام اللہ یار سیفی سے رابطہ کر نے پر بتایا کہ بہت جلد بے گناہ شہری کے قاتلو ں کو گرفتار کر لیں گے۔

دکاندار مار ڈالا

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...