دہشتگردوں کے کیسز فوجی عدالتوں کو منتقل کر رہے ہیں : وزیر داخلہ سندھ

دہشتگردوں کے کیسز فوجی عدالتوں کو منتقل کر رہے ہیں : وزیر داخلہ سندھ

لاڑکانہ(این این آئی) صوبائی وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے کہا ہے کہ گرفتار دہشتگردوں کے کیسز میں جلد ٹرائل کے لئے مقدمات فوجی عدالتوں کو منتقل کر رہے ہیں۔ عزیر بلوچ کی جی آئی ٹی رپورٹ کو خفیہ نہیں رکھاجارہا بلکہ معاملہ سندہ ہائی کورٹ میں ہے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حماد صدیقی کو اب تک سندھ پولیس کے حوالے نہیں کیا گیا۔ کرپشن الزامات کے تحت 1200 ہزار پولیس اہلکاروں کے خلاف اس وقت تک کوئی شواہد نہیں ملے اگر کوئی پولیس اہلکار مجرم ثابت ہوا تو بخشا نہیں جائے گا۔ وفاقی حکومت کی نااہلی کے باعث سندھ میں بحران پیدا ہورہے ہیں،گنے کے کاشتکار احتجاج کرنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مفرور اسحاق ڈار نے اشیائے خوردنوش کے معاملات پر 9 مہینے سے اجلاس نہیں بلائے۔ پیپلز پارٹی کی مقبولیت میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے اور آئندہ انتخابات میں نہ صرف سندہ بلکہ ملک بہر میں پیپلز پارٹی کامیابی حاصل کریگی۔

سہیل انور سیال

مزید : صفحہ اول