نیب اور ایف آئی اے افسران کو گوشوارے وصولی میں ناکامی پر نوٹس تک نہ دیا
ملتان(نیوز رپورٹر) ریجنل ٹیکس آفس (آر ٹی او) قومی احتساب بیورو (نیب) اور وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کے افسروں اور ملازمین سے انکم ٹیکس گوشوارے وصول کرنے میں ناصرف ناکام نظر آرہا ہے بلکہ ان دو اداروں (ایجنسیوں) کے ملازمین کو نوٹس جاری کرنے کی ہمت نہیں کر پا رہا (بقیہ نمبر33صفحہ12پر )
آر ٹی او ملتان نے تمام وفاقی و صوبائی اداروں ایجنسیز کے افسروں اور ملازمین سے ان کی آمدنی اخراجات اور ٹیکس ادائیگی کی تفصیلات طلب کی ہیں جبکہ تفصیلات و کوائف فراہم نہ کرنے اور گوشوارے جمع نہ کروانے والے سرکاری ملازمین کو انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 ء کے تحت نوٹسز جاری کیے جا چکے ہیں ان نوٹسز کی تعمیل نہ کرنے والے سرکاری ملازمین کو تنخواہوں کی بندش اور بنک اکاؤنٹس منجمند کیے جانے جیسی کارروائیوں کا سامنا ہے لیکن نیب اور ایف آئی اے ایسی کسی بھی کارروائی سے محفوظ ہیں عوامی ، شہری حلقے کاروباری اور تجارتی برادری اس صورتحال پر حیران ہیں کہ ان ایجنسیوں، اداروں کے افسران و ملازمین قانون سے بالاتر کیوں سمجھے جا رہے ہیں ان کیخلاف بھی کارروائی کی جائے۔