ٹیموں کی کارروائیوں سے متعلق معلومات، پنجاب فوڈ اتھارٹی کا لائیو وہیکل منیجمنٹ سسٹم متعارف

ٹیموں کی کارروائیوں سے متعلق معلومات، پنجاب فوڈ اتھارٹی کا لائیو وہیکل ...

ملتان ( وقائع نگار) پنجاب فوڈ اتھارٹی کون سی ٹیم نے کب کہاں کاروائی کی، کون کہاں موجود ہے ، سب کچھ پتا لگانے کا سسٹم لائیو کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی لائیو وہیکل مینجمنٹ سسٹم لانچ کر دیا ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ٹریکر لگنے کا عمل مکمل ہو چکا ہے جس کے بعد تمام گاڑیوں کی آن لائن لائیو مانیٹرنگ کی جا سکے گی۔ تمام گاڑیوں کی لائیو لوکیشن، سفر کی تمام تفصیلات اور مکمل (بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

ٹریول ہسٹری دیکھی جا سکے گی۔ مقررحد رفتار سے ذیادہ تیز چلانے پر گاڑی ریڈ فلیگ ، کنٹرول سنٹر کوآٹو میٹک اطلاع ہوجائے گی ۔ نورالامین مینگل نے مزید تفصیل سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ گاڑی کے اپنے ضلع کی حدود سے باہر جانے پر بھی سیکورٹی الرٹ کنٹرول سنٹر کو موصول ہو جائے گا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی لائیو ویکل مینجمنٹ سسٹم گاڑیوں کے فیول، واش، رپئیر اینڈ میٹیننس کا مکمل ریکارڈ رکھے گا۔ ڈرائیور کی تفصیلی ڈرائیو ہسٹری، ایکسیڈنٹ ریکارڈ اور شکایات کا مکمل ریکارڈ بھی آن لائن دستیاب ہو گا۔کسی بھی گاڑی سے متعلق عوام شکایات آن لائن جمع کروا سکیں گے جو ڈائریکٹ ڈرائیور پروفائل سے منسلک ہو جائے گی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر