مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات، 4افراد لقمہ اجل، خاتون نے خودکشی کر لی

مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات، 4افراد لقمہ اجل، خاتون نے خودکشی کر لی

باگڑ سرگانہ ، خانیوال، ڈیرہ غازیخان، جام پور، ہیڈ پنجند، لودھراں، جتوئی (نمائندگان) لوڈر رکشہ کے چین میں چادر پھنس جانے سے نوجوان چل بسا، تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے 8 سالہ بچہ ہلاک بس سے تصادم کے نتیجے میں ٹریکٹر ڈرائیور ، موٹر سائیکل اور رکشہ ٹکرانے سے ایک شخص جاں بحق ، کار اور ٹینکر میں(بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

تصادم کے باعث کار ڈرائیور چل بسا گھریلو حالات کے دلبرداشتہ خاتون نے کالا پتھر پی کر خودکشی کرلی تفصیل کیمطابق باگڑ سرگانہ، خانیوال سے نمائندہ پاکستان، بیورونیوز کیمطابق باگڑسرگانہ کے نواحی علاقہ نہالے والہ کے قریب ایک لوڈررکشہ جوکہ مخدوم پور جارہاتھاکہ اچانک محمد عمران ولد محمدرمضان ہراج جس کی عمرپندرہ سال بتائی جاتی ہے چادر رکشہ میں آجانے کی وجہ سے شدید زخمی ہوگیاموقع پرموجود مقامی لوگوں نے چادر کاٹ کرباہر نکلاریسکیو کا عملہ موقع پر پہنچ گیا جواسے لے کر خانیوال جارہاتھا کہ راستے میں ہی وہ زندگی کی بازی ہار گیااورجان بحق ہوگیا۔ ڈیرہ غازیخان سے نمائندہ خصوصی کیمطابق تھانہ دراہمہ کے علاقہ پل بری شاہ کے نزدیک تیز رفتار ٹرک نے مخالف سمت سے آنے والے 8سالہ بچے عبداللہ ولد حبیب کو زور دار ٹکر ماری جس کے نتیجہ میں محمد عبداللہ موقع پر جاں بحق ہو گیا .واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ دراہمہ نے موقع پر پہنچ کر ٹرک کو قبضہ میں لے کر ڈرائیور کر گرفتار کر لیا . اور نعش ورثاء کے حوالے کردی ۔ جام پور سے نامہ نگار کیمطابق ایک پرائیوٹ کمپنی کی بس نمبری ایل ۔ زیڈ ۔بی۔ 2718کراچی سے پشاور جا رہی تھی ۔جام پور انڈس روڈ پر حمید والا کے قریب ایک ٹریکٹر ڈیرہ سے جام پور آرہا تھا ۔ دونوں اپس میں ٹکراگئے جس سے ٹریکٹر ڈرائیور جلب خان پٹھان موقع پر ہلاک ہو گیا جبکہ تین مسافر انعام اللہ ۔ حبیب اللہ۔ نظام الدین خان ۔روزی خان شدید زخمی ہو گئے جنہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جام پور پہنچایا گیا ۔ ایم ایس ڈاکٹر ثقلین خان فوری طور پر ہستپال پہنچ گئے اور عملہ بھی موجود تھے ۔ فوری طور پر زخمیوں کو طبعی امداد دی گئی جن میں دو نظام الدیں خان۔ روزی خان کی حالت خطرے سے بائر ہو نے اور ہڈی ٹوٹنے کی وجہ نشتر ہستپال ملتان ریفر کر دیا گیا۔ ہیڈ پنجند سے نامہ نگار کیمطابق گزشتہ روز شدید دھند نے اوچ شریف و گردونواح کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور حد نگاہ صفر رہ گئی جس کی وجہ سے خیر پور ڈاہا روڈ پر موٹر سائیکل اور رکشہ ٹکرانے کے دو مختلف حادثات میں نواحی علاقے بن والا کا رہائشی شیخ جہانگیر جاں بحق ہو گیا جبکہ چار افراد شدید زخمی ہوگئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔ لودھراں سے نمائندہ پاکستان کیمطابق ملتان بائی پاس بستی بلوچاں پھاٹک کے قریب کار کی ٹینکر میں ٹکر۔۔کار ڈرائیور محمد ندیم موقع پر جاں بحق بیوی سمیت چارزخمی ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ھسپتال منتقل کردیا۔ جتوئی سے نامہ نگار کیمطابق جھکی والہ کے نواحی کوٹلہ بند علی کی رضوان مائی نے گھریلو حالات سے تنگ آکر کالا پتھر پی کر اپنی زندگی ختم کرنے دی اہل نے پولیس چوکی جھکی والہ کواطلاع دی کے چار بچوں کی ماں نے کالا پتھر پی لئے پولیس نے موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو THQ ہسپتال جتوئی منتقل کر دیا ورثاء نے قانونی کارروائی کرنے سے انکار کردیا پولیس نے لاش کو ورثاء کے حوالے کر دی.

مزید : ملتان صفحہ آخر