پاکستان امریکہ کے حوالے سے پالیسی تبدیل کرے

پاکستان امریکہ کے حوالے سے پالیسی تبدیل کرے
 پاکستان امریکہ کے حوالے سے پالیسی تبدیل کرے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ جب سے ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے صدر بنے ہیں اس وقت سے ان کے بحیثیت امریکی صدر تقاضے اور مطالبے بڑھتے جا رہے ہیں ۔امریکہ کو اپنا رویہ تبدیل کرنا چاہئے۔صدر ٹرمپ کو چاہئے کہ کہ وہ صدارتی امیدوار کی بجائے امریکی صدر کے طور پر پیش آئیں ۔وہ روزنامہ پاکستان کے مقبول عام سلسلہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ امریکا خود اپنی ضد اور ہٹ دھرمی کی وجہ سے عالمی برادری میں تنہائی کا شکارہو رہا ہے ۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ حال ہی میں القدس کے مسئلے پر امریکہ کو اقوام متحدہ میں جو ہزیمت اٹھانی پڑی ہے اس سے بھی ا س کو سبق سیکھنا چاہئے ۔پاکستان سمیت دوسرے ممالک کو القدس کے مسئلے پر امریکہ کا ساتھ نہ دینے پر امریکہ کی طرف سے دھمکیوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو چاہئے کہ امریکہ کے حوالے سے اپنی پالیسی میں تبدیلی لائے اور مسلم ممالک کو اپنے ساتھ ملا کر ایک موثر اور مضبوط آواز اٹھائے اسی صورت میں وہ امریکی دھمکیوں کا مقابلہ کر سکتا ہے۔

سراج الحق

مزید : صفحہ اول