امریکہ کو پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرنا چاہیے

امریکہ کو پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرنا چاہیے
 امریکہ کو پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرنا چاہیے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

نیشنل ریفارمز موومٹ پاکستان کے سربراہ بریگیڈئر (ر) نادرمیر نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں بہت سی قربانیاں دی ہیں اور اس جنگ میں نہ صرف ہمارے سکیورٹی اداروں کے لوگوں نے اپنی جانوں کے نذرانے دئیے ہیں بلکہ ہمارے عام لوگوں نے بھی بڑی قربانیاں دی ہیں۔وہ روز نامہ پاکستان کے مقبول عام سلسلے ایشو آف ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے۔انکا کہنا تھا کہ امریکہ کو پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرنا چاہئے پاکستان کے کسی بھی مقام میں کوئی بھی دہشت گرد موجود نہیں ہے البتہ افغانستان کی سر زمین پاکستان کے خلاف بھارت کے کہنے پر دہشت گردی کے لئے استعمال ہو رہی ہے امریکہ بھارت سے کہے کہ وہ پاکستان میں دہشت گردی کی کاروائیاں کرنے سے گریز کرے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی افواج نے جو آپریشن ضرب عضب کیا اور اس کے بعد جو آپریشن ردالفساد کیا توا س کے نتیجے میں پاکستان اور افغانستان کے بارڈر کے ساتھ جو دہشت گرد چھپے ہوئے تھے وہ افغانستان پہنچ گئے ہیں لیکن پاکستان کے کسی بھی مقام پر کوئی بھی دہشت گرد موجود نہیں ہے لہذا امریکہ پاکستان کی قربانیوں کا فوری اعتراف کرے۔

نادرمیر

مزید : صفحہ اول