اسحق ڈار کو کمر کی تکلیف بڑھ جانے پرہسپتال داخل ہونے کا مشورہ
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ(ن) کے رہنماء اسحق ڈار کی کمر کی تکلیف بڑھ گئی، ڈاکٹروں نے ہسپتال داخل ہونے کا مشورہ دے دیا۔تفصیلات کے مطابق اسحق ڈار کی ایم آر آئی رپورٹ کے مطابق سینیٹر کی گردن کے کئی مہروں کی درمیانی ڈسک پھیل گئی ۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹرزپہلے دواؤں سے علاج کرنے کی کوشش کرینگے اور اگر دواؤں سے فرق نہ پڑا تو اسحق ڈار کی ریڑھ کی ہڈی کا آپریشن ہو گا۔
اسحق ڈار/تکلیف