جمہوریت کی مضبوطی کیلئے ووٹ کا تقدس ضروری ، مسلم لیگ (ن) پھر کامیاب ہو گی : نواز شریف

جمہوریت کی مضبوطی کیلئے ووٹ کا تقدس ضروری ، مسلم لیگ (ن) پھر کامیاب ہو گی : ...

لاہور(آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے صدر نوازشریف نے کہا ہے کہ 2014سے حکومت جانے کی تاریخیں دینے والے کہاں ہیں ؟2017بھی ختم ہورہا ہے ۔عام انتخابات2018میں ہی ہوں گے اور (ن) لیگ پھر کامیاب ہوگی ‘جمہوریت اور پار لیمنٹ کی مضبوطی کیلئے ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی اور ووٹ کا تقدس ضرور ی ہے ‘ووٹ کے تقدس کی حفاظت کیلئے صوبے صوبے شہر شہر جاؤں گا ‘(ن) لیگ نے قوم سے کیے جانیوالے وعدے پورے کیے ہیں جبکہ کچھ اپوزیشن جماعتیں جھوٹ کی سیاست کر رہی ہے ‘کارکنان پارٹی کا سر مایہ ہیں انکو ہمیشہ ان کا مقام دیا ہے ۔ جمعہ کے روز رائے ونڈ جاتی امراء میں کارکنوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے میاں نوازشر یف نے کہا کہ ہم نے اقتدار میں آنے سے پہلے ملک کو بجلی کی لوڈشیڈ نگ سے دلانے سمیت قوم سے جتنے بھی وعدے کیے ان پر مکمل عمل کیا ہے ۔ سابق وزیراعظم نواز شریف نے لیگی رہنماؤں کو سرگودھا میں جلسے کی تیاریوں کی براہ راست ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسمبلی اور بلدیاتی نمائندے مل کر جلسے کی تیاریاں کریں، عوام کو بتانا ہے کہ مجھے کس بات کی سزا ملی۔ جمعہ کو نواز شریف نے کارکنوں کے ساتھ نمازجمعہ ادا کی، نواز شریف سے لیگی رہنماؤں نے ملاقات کی اور مختلف امور پر مشاورت کی۔نواز شریف نے سرگودھا میں جلسے کی تیاریوں کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی اور بلدیاتی نمائندے مل کر جلسے کی تیاریاں کریں، عوام کو بتانا ہے کہ مجھے کس بات کی سزا ملی، نواز شریف 31دسمبر کو سرگودھا میں جلسہ سے خطاب کریں گے۔

نوازشریف

مزید : صفحہ اول