شہباز شریف بضد ہیں تو حدیبیہ کیس پھر کھول دیا جائے : پیپلز پارٹی

شہباز شریف بضد ہیں تو حدیبیہ کیس پھر کھول دیا جائے : پیپلز پارٹی
 شہباز شریف بضد ہیں تو حدیبیہ کیس پھر کھول دیا جائے : پیپلز پارٹی

لاہور( نمائندہ خصوصی )پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ تیسری قوت نے واضح کردیا کہ اقتداران کا مقصد نہیں، (ن)لیگ بلیم گیم چھوڑ دے، شہبازشریف بضد ہیں تو عدلیہ اور نیب حدیبیہ کیس کھول دیں، پہلے مریم نواز اور اب میاں شہبازشریف کو وزیراعظم بنانے کے شوشے حکمران جماعت کی حکمت عملی کا حصہ ہیں، محمود اچکزئی قوم پرست اورنوازشریف پنجاب کی سیاست کرتے ہیں اس لئے دونوں کے نظریات ملتے ہیں، طاہر القادری کے جوتے سیدھے کرنیوالے ، انہیں کندھے پربٹھاکر غار حرا میں لیجانے والے آج ان کیخلاف ہیں، سانحہ ماڈل ٹاؤن کے 14قتل اور80زخمیوں کو انصاف ملنا چاہئے، یہ ریاستی دہشت گردی اور حکمران وقت اس میں ملوث تھے۔ قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ جے یو پی نیازی نے ملکی حالات کی بہتری کیلئے پیپلز پارٹی کیساتھ چلنے کا فیصلہ کیا ہے، اس ضمن میں ہم اپنی مرکزی قیادت کو ان کی خواہش سے آگاہ کردیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پہلے وزیراعظم مریم نواز کے نعرے لگوائے گئے اب میاں شہبازشریف کے نعرے لگوائے جارہے ہیں، نااہل وزیراعظم میاں نوازشریف ایسی وقتی گیم کھیلتے ہیں لیکن واضح ہوجائیگا کہ اس کے پیچھے کیا مصلحت ہے؟ ماڈل ٹاؤن کے ورثا کوانصاف ملنا چاہئے،مسلم لیگ (ن)گر د اڑا رہی ہے تاکہ اس میں یہ معاملہ دب جائے لیکن ایسا ہوگا نہیں، ہم اس معاملے پر ڈاکٹر طاہرالقادری کے ساتھ ہیں۔ کسی بھی سیاسی این آر او سے متعلق کچھ کہنا ابھی قبل از وقت ہے ، عدالتی فیصلوں پر ہمارے تحفظات ہیں، ہم جمہوریت کوخطرے میں نہیں پڑنے دیں گے، ہم نے تو 58(2)B اوراٹھارویں ترمیم کے ذریعے پارلیمنٹ کو مضبوط کیا ہے وگرنہ آج (ن) لیگ کی حکومت کہاں ہوتی؟اللہ کی قدرت دیکھیں کہ جمہوریت کے دشمن ہمیں گالیاں دے رہے ہیں، دراصل جمہوریت میاں برادران کے مفاد میں نہیں، جب بھی جمہوریت ڈی ریل ہوئی اسکاکریڈٹ مسلم لیگ (ن )کو ہی گیا یہ باتیں انہوں نے جمعیت علماء پاکستان نیازی کے سربراہ پیر معصوم نقوی کیساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہیں۔ قبل ازیں دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر غور کیاگیا اور پیر معصوم نقوی نے اپنی جماعت سمیت پیپلز پارٹی کیساتھ چلنے کی خواہش کا اظہارکیااس موقع پرمولانا یوسف اعوان ، ڈاکٹر امجد حسین چشتی اور جے یو پی کے دیگرعہدیدار بھی موجود تھے۔ پیر معصوم نقوی نے کہاکہ شہید ذوالفقارعلی بھٹو نے قادیانیوں کو اقلیت قرار دیا لیکن موجودہ حکمران غیر ملکی طاقتوں کو قادیانیوں کے معاملے پر خوش کرنے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ وہ ان کا اقتداربچائیں۔

کائرہ

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...