فلسطین کو مناسب وقت پر الگ ریاست تسلیم کر لیں گے، فرانس

فلسطین کو مناسب وقت پر الگ ریاست تسلیم کر لیں گے، فرانس

پیرس( آن لائن )فرانسیسی صدر ایمینوئیل میکرون نے کہا ہے کہ کسی بھی مناسب وقت پر فسلطین کو بغیر کسی دباؤ کے الگ ریاست تسلیم کر لیں گے۔پیرس میں فسلطینی صدر محمود عباس کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فرانس کے صدر ایمنوئیل میکرون کا کہنا تھا کہ فرانس اسرائیل اور فلسطین تنازع کے دو ریاستی حل کے فیصلے پر قائم ہے جس میں دونوں ریاستیں پر امن طریقے سے رہ سکیں۔ایمینوئیل میکرون نے کہا کہ فرانس کسی بھی مناسب وقت پر بنا کسی دباؤ کے فلسطین کو علیحدہ ریاست تسلیم کر لے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کی غلطی ہے کہ وہ دور بیٹھ کر فسلطین اور اسرائیل کے تنازع کو اپنی مرضی کے مطابق حل کرنا چاہتا ہے۔

، فرانس

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...