القدس ،مغربی کنارے ، غزہ میں مظاہرے ، اسرائیلی فائرنگ سے فلسطینی شہید ، متعدد زخمی

القدس ،مغربی کنارے ، غزہ میں مظاہرے ، اسرائیلی فائرنگ سے فلسطینی شہید ، ...

غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک )مقبوضہ بیت المقدس سمیت مغربی کنارے اور غزہ پٹی میں امریکی فیصلے کیخلاف جہاں مظاہروں کا سلسلہ بدستور جا ر ی ہے ،وہیں صیہونی فورسز کی بھی دہشتگردی ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی اور تازہ کارروائی میں فائرنگ سے ایک فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق جمعہ غضب کے نام سے فلسطین بھر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے القدس کو اسرائیل کا دار الحکومت قرار د ینے کے فیصلے کیخلاف مظاہرے ہوئے ، اس سلسلے میں سب سے بڑا مظاہرہ مسجد اقصیٰ کے باہر کیا گیا ،جہاں پینسٹھ ہزار فلسطینیوں نے نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد امریکہ اور اسرائیل کیخلاف مظاہرہ کیا جبکہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں سمیت غزہ پٹی میں بھی مشتعل فلسطینی مظا ہر ین اور اسرائیلی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئی۔غزہ پٹی کے علاقہ جبالیا میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

فلسطینی شہید

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...