حکومت کی پارلیمانی سیکرٹری رانا افضل کو عزیر مملکت برائے خزانہ بنانے کی منظوری

حکومت کی پارلیمانی سیکرٹری رانا افضل کو عزیر مملکت برائے خزانہ بنانے کی ...
 حکومت کی پارلیمانی سیکرٹری رانا افضل کو عزیر مملکت برائے خزانہ بنانے کی منظوری

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(آئی این پی) حکومت نے پارلیمانی سیکرٹری خزانہ رانا محمدافضل کو وزیر مملکت برائے خزانہ بنانے کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق رانا افضل کو وزارت خزانہ کی ذمہ داریاں سونپنے کا فیصلہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور نوازشریف کے درمیان ملاقات میں کیا گیا۔ذرائع کے مطابق رانا افضل منگل 26دسمبر کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔دوسری جانب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا محمدافضل نے وزیر مملکت بنائے جانے کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وزیر مملکت خزانہ بنائے جانے کے فیصلے سے آگاہ کیا گیا ہے، اس حوالے سے کابینہ ڈویژن نوٹیفکیشن جاری کر دے گا۔

رانا افضل

مزید : صفحہ اول