اتحادی ایک دوسرے کو نوٹس پر نہیں رکھتے ،امریکہ افغانستان کی صورتحال پر وجہ دے :پاکستان

اتحادی ایک دوسرے کو نوٹس پر نہیں رکھتے ،امریکہ افغانستان کی صورتحال پر وجہ ...

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں)امریکی نائب صدر مائیک پینس کے پاکستان سے متعلق بیان پر دفتر خارجہ نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے اتحادی ممالک ایک دوسرے کو نوٹس پر نہیں رکھا کرتے۔ نوٹس پر ان کو ہونا چاہیے جہاں منشیات کی پیداوار اور کر پشن میں اضافہ ہوا،گزشتہ روزترجمان دفتر خارجہ نے کہا نوٹس پر افغانستان کو ہونا چاہیے جو دوسروں پر الزام تراشی کرتا ہے، جن کی مختلف علا قوں میں عملداری کم ہوئی اور جہاں داعش نے اپنے قدم جمائے، افغانستان میں قیام امن اور مفاہمتی عمل کے طریقہ کار پر بھی توجہ دینی چا ہیے، ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا امریکی نائب صدر کا بیان امریکہ کیساتھ ہونیوالی حالیہ بات چیت سے مختلف ہے، افغانستان کو د ا عش کی جڑیں مضبوط کرنے،دوسروں پر الزام تراشی کرنیوالوں کو نوٹس ملنا چاہیے۔ادھر ایوان بالا کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کا اجلاس چیئرمین سینیٹرنزہت صادق کی صدارت میں ہوا ، جس میں سیکر ٹر ی خارجہ تہمینہ جنجو عہ نے کمیٹی کو بریفنگ میں آ گاہ کیا کہ امریکی نائب صدر اور پینٹا گون کے پاکستان مخالف بیانات پرتشویش ہے،پاکستان نے دہشت گردوں کی محفوظ ٹھکا نے ختم کردیئے، امریکی سکیورٹی پا لیسی پر پا کستا ن نے واضح جواب دیا ہے، پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف بلا تفریق کاروائی کی ہے، پاکستان امریکی ہرزہ سرائی کو یکسر مسترد کر تا ہے ، پاکستان مسلسل دشمن ممالک کی ریاستی دہشتگردی کا نشانہ ہے،پاکستان کو مسلسل بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، پاکستان بھارت سے تما م مسائل پر مذاکرات چاہتا ہے،بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی برپا کر رکھی ہے، امریکی صدر کے یکطرفہ کاروائی کے بیان پر امریکہ کیساتھ بات چیت میں مصروف ہیں،امریکہ کو ہمارے خدشات پر بھی توجہ دینا چاہئے،امریکہ کو پاکستان اور بھارت کیساتھ ایک جیسا برتاؤ کرنا چاہئے،بھارت اور افغان انٹیلی جنس ایجنسیاں جو کر رہی ہیں اس پر شدید تشویش ہے ،پاکستان کو ہار ٹ آ ف ایشیا کانفرنس کے اجلاس میں بڑی کامیابی ملی، بھارت میں 64 دہشتگرد تنظیمیں ہیں،محرم کے دوران 9 دہشتگرد حملوں میں سے 8 افغا نستان سے ہوئے،افغان سرزمین پر موجود دہشتگردوں کے ٹھکانے پاکستان کیلئے مسئلہ ہیں، سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس کے دورہ پاکستان کے حوالے سے بھی کمیٹی کو بریفنگ دی اوربتایا جیمز میٹس نے دورہ کے دوران وزیراعظم، وزیر دفاع، وزیر خارجہ اور دا خلہ سے ملاقاتیں کیں،خطے کی سکیورٹی صورتحال اور دوطرفہ تعلقات سمیت القاعدہ ،نائن الیون اور افغانستان پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ا فغا ن سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال ہونے کا معاملہ بھی اٹھایا گیا ،جیمز میٹس نے معاملے کے حل کا یقین دلایا، پاکستان نے بھارت کے د ہشتگردی میں ملوث ہونے کے ثبوت دیے ،جبکہ پاکستان کے انتہائی ذمہ دار ملک اور اپنے نیوکلیئر اثاثوں کیلئے انتہائی فول پروف انتظا مات کے حوالے سے بھی آگا ہ کیا جسے امریکی وزیر دفاع نے تسلیم کیااور کہا دہشتگردی کیخلاف پاکستان نے مثبت اقدامات اٹھائے ہیں،اس موقع پر سینیٹر فرحت اللہ بابر کا کہنا تھا امریکہ نے پہلی دفعہ یکطرفہ کارروائی کی بات کی ہے۔امریکہ نے حافظ سعید کے سر کی قیمت 10 لاکھ ڈالر لگا ر کھی ہے،کہیں ایسا نہ ہو اسامہ بن لادن کی طرح کوئی آپریشن ہو جائے ،پرویز مشرف کہتا ہے حافظ سعید اور مسعود اظہر ٹھیک ہیں،جبکہ سینیٹر مشاہد حسین سیدکا کہنا تھا امریکی صدر اور دیگر نے واضح دھمکی دی ہے،و ز ا ر ت خارجہ اپنی پا لیسی سے متعلق فیکٹ شیٹس جاری کر ے ۔ سیکر ٹر ی خارجہ نے کہاامریکی قومی سلامتی حکمت عملی پر مفصل جواب دیا ہے،انہوں نے امریکی الزامات کا جواب پڑھ کر سنایااور کہا وزارت خارجہ اپنی کامیابیوں کی تشہیر نہیں کر تا ، شاید یہی غلطی ہے،ہار ٹ آ ف ایشیا کانفرنس کے اجلاس میں پاکستان نے جو رضامندی ظاہر کی بھارت نے اسکا غلط مطلب لیا ہے ، بھارت کی 64 دہشتگرد تنظیمیں ہیں،پاکستان نے باکو اجلاس میں بھارتی دہشتگرد تنظیموں کو بھی شامل کرنے کی بات کی ، پاکستان کی تجویز پر با کو اجلاس میں بہت شور مچا،پاکستان نے مطالبہ کیا کہ پھر پہلی یکطرفہ فہرست بھی ختم کی جائے ۔ پا کستا ن کو باکو امرتسر میں ہار ٹ آ ف ایشیا کا نفرنس کے اجلاس میں کانفرنس میں بڑی کامیابی ملی۔ جس پرسینیٹ خارجہ امور کمیٹی نے وزارت خارجہ کو کامیابی پر خراج تحسین پیش کیا ۔ سیکر ٹری خارجہ نے کہا بھارت اور امریکہ کا معاملہ علیحدہ علیحدہ دیکھ رہے ہیں ۔ بھا رت کیساتھ مسئلہ کشمیر کا معاملہ نہیں بھول سکتے،مسئلہ کشمیر میں ر یا ستی دہشتگردی عروج پر ہے۔بھارت کہتا ہے صرف دہشتگردی پر بات کریں گے،ہم کہتے ہیں ضرور کریں سا تھ میں کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کی بات بھی ہوگی۔اجلاس میں سعودی عرب میں لاپتہ پاکستانیوں کا معاملہ اٹھایا گیا جو سینیٹر فرحت اللہ بابر نے اٹھایا ۔یاد رہے امریکی نائب صدر مائیک پینس نے اپنے تازہ ترین بیان میں کہا کہ دہشت گردوں کو پناہ دینے سے پاکستان کو بہت کچھ کھونا پڑ ے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کو نوٹس پر رکھا ہوا ہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...