معاشی ترقی کی شرح نمو میں اضافے کیلئے ہر ممکن کوششیں جاری ہیں:وزیر اعظم

معاشی ترقی کی شرح نمو میں اضافے کیلئے ہر ممکن کوششیں جاری ہیں:وزیر اعظم

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت ملک کی معاشی ترقی کی شرح نمو میں اضافے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے اور امید ہے کہ معاشی ترقی کی شرح نمو کو 6فیصد تک لے جانے میں کامیاب ہو جائیں گے، سیاسی اختلافا ت رہتے ہیں لیکن جب ملک کا معاملہ ہو تو وزیراعلی سندھ ہمیشہ سپورٹ کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پورٹ قاسم پرپاک عرب پائپ لائن کمپنی لمیٹڈ کے تحت تعمیر ہونے والے وائٹ آئل پائپ منصوبے کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وائٹ پائپ لائن منصوبہ مئی 2019 میں مکمل ہو گا ۔ یہ منصوبہ 15ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا ۔ جو 20ماہ میں مکمل ہو جائے گا ۔ وائٹ آئل پائپ لائن منصوبے سے دو لاکھ 55 ہزار ٹن پٹرول اور ڈیزل ذخیرہ کرنے سہولت حاصل ہو گی ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں اس وقت 10 ہزار ٹینکرز مواصلاتی نظام کا حصہ ہیں ، جو پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل میں استعمال ہوتے ہیں ۔۔ انہوں نے کہاکہ ٹینکرز کی بڑی تعداد ہونے کی وجہ سے حادثات ہونے کا خطرہ رہتا ہے اور بہاولپور میں ہونے والا حادثہ اس کی المناک مثال ہے ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ وائٹ آئل پائپ لائن منصوبہ حساس نوعیت کا پروجیکٹ ہے اور یہ پاکستان کی توانائی کی ترسیل کے حوالے سے اہم نوعیت کا منصوبہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی واقع ہو گی ۔ انہوں نے کہاکہ ٹرانسپورٹرز حضرات پریشانی کا شکار نہ ہوں ۔ پہلے سے موجود ٹرانسپورٹرز ثانوی نوعیت کی پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل کے نظام کا حصہ رہیں گے ۔قبل ازیں وزیر اعظم دو روزہ دورے کراچی پہنچے تو ایئرپورٹ قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج اور وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ان کا استقبال کیا ۔ وزیر اعظم آج پاک بحریہ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب میں بطورمہمان خصوصی شرکت کریں گے ۔اس موقع پرچیئرمین پیپکو محمد جلال سکندر سلطان ،چیف ایگزیکٹو پیپکو شجاع الدین احمدنے وزیر اعظم کی آمد اور حکومت کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے منصوبے کے دیگر اسٹیک ہولڈرز پاک عرب ریفائنری لمیٹڈ، (پارکو)، شیل پاکستان، پی ایس او اور ٹوٹل پارکو کے تعاون اور حوصلہ افزائی کو بھی سراہا۔

وزیراعظم

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...