پاناما کیس سننے والے معزز ججوں کی توہین پر دانیال عزیز کیخلاف درخواست دائر

پاناما کیس سننے والے معزز ججوں کی توہین پر دانیال عزیز کیخلاف درخواست دائر

اسلام آباد(آن لائن)پانامہ کیس سننے والے ججوں کیخلاف سماجی میڈیا پر توہین آمیز اور اشتعال انگیز مہم چلانے پر وفاقی وزیر نجکاری دانیال عزیز کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی، دانیال عزیز کے آبائی علاقہ نارووال کے رہائشی ندیم نثار کی دائر درخواست میں آ ئین کے آرٹیکل 204 کے تحت دانیال عزیز کیخلاف کارروائی استدعا کی گئی ہے، درخواست گزار کی جانب سے لکھا گیا ہے دانیال اپنے حلف سے روگردانی کرتے ہوئے عدلیہ کی تضحیک و توہین کیلئے پوری مہم جوئی میں مصروف ہیں، جسکے ذریعے دانیال عزیز نے عدالت عظمیٰ میں زیر التواء مقدمات پر اثرا ند ا ز ہونے کی سازش کی ہے ، عدالت سے استدعا ہے سماجی میڈیا پر چلنے والے نفرت انگیز مواد کو فوری ہٹانے کا حکم اور دانیال عزیز کیخلاف آئین اور توہین عدالت قانون کے تحت سخت کارروائی کی جائے۔

درخواست دائر

مزید : کراچی صفحہ اول