امریکی صدر کے غلط فیصلوں اور پالیسیوں سے خطے کا امن داؤ پر لگ چکا ہے :اسفند یار ولی

امریکی صدر کے غلط فیصلوں اور پالیسیوں سے خطے کا امن داؤ پر لگ چکا ہے :اسفند ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور ( پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے پی کے3سے آئندہ عام انتخابات کیلئے ہارون بشیر بلور کوٹکٹ دینے کا اعلان کر دیا ، فٹبال گراؤنڈ وزیر باغ پشاور میں شہید امن بشیر احمد بلور کی پانچویں برسی کے موقع پر ایک عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہارون بلور شہید بشیر احمد بلور کا وارث ہے اور آئندہ الیکشن میں سب مل کر انہیں کامیاب کریں گے۔جلسہ کی صدارت سٹی ڈسٹکٹ کے صدر ملک غلام مصطفی نے کی جبکہ ، مرکزی سینئر نائب صدر حاجی غلام احمد بلور ، مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین ،ہارون بشیر بلور نے بھی اس موقع پر خطاب کیا ، اسفندیار ولی خان نے اپنے خطاب میں نے بشیر احمد بلور شہید کی سیاسی زندگی اور قوم اور خطے میں امن کے قیام کیلئے اُن کی لازوال قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا اورکہا کہ ہم خوش قسمت ہیں کہ ہمارے درمیان بشیر احمد بلور شہید جیسے دلیر اور جرأت مند سیاستدان موجود تھے جو ملک اور قوم کی خاطر جان نچھاور کرنے اور پختون دھرتی پر امن کے قیام کیلئے اپنی قیمتی جان کا نذرانہ دینے سے بھی دریغ نہیں کرتے ۔ بشیر احمد بلور جیسے نڈر اور دلیر رہنما نے اپنی جان کا نذرانہ دیکر اپنے آپ کو تاریخ میں امر کر دیا ہے اور ثابت کر دیا ہے کہ باچا خان کے سچے پیروکار دھرتی کی حفاظت کیلئے کسی طرح کی قربانی دینے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتے۔ہمیں ایسے عظیم لوگوں کی قدر کرنی چاہیے۔ بشیر بلور دہشتگردی کے خلاف ایک مؤثر آواز تھے۔ اُنہوں نے کہا کہ بشیر احمد بلور شہید نڈر ، بے باک اور دہشتگردی کے خلاف سینہ سپر رہنے والے لیڈر اور اے این پی کا قیمتی اثاثہ تھے۔ وہ ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ بشیر احمد بلور شہید کو اپنی عوام اور وطن سے حد درجہ محبت رکھتے تھے۔ اوروہ ان کی خاطر اپنی جان کی بھی پرواہ نہیں کرتے تھے یہاں تک کہ خودکش دھماکے بھی اُن کو عوام سے دور نہیں رکھ سکتے تھے ۔ امن کے قیام کیلئے اُن کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی اور وہ ضرور رنگ لائیں گی۔اسفندیار ولی خان نے خطے کی مجموعی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کے غلط فیصلوں اور پالیسیوں سے خطے کا امن داؤ پر لگ چکا ہے اور ٹرمپ کی افغان پالیسی کے نتیجے میں یہاں خون کی ندیاں بہنے لگیں گی، انہوں نے کہا کہ پاکستان انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے اور ایسی صورتحال میں ملک کا بیانیہ انتہائی مضبوط ہونا چاہئے ،انہوں نے کہا کہ ٹرمپ جیسے شخص کا صدر بننا امریکہ کے عوام کی بد قسمتی تھی ،ملک کی سیاسی صورتحال کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمیں ایک وعدہ خلاف حکومت ملی جس نے ہمیشہ پختونوں کے حقوق پر وعدہ خلافی کی ، اور آج بھی فاٹا کے عوام سے کئے گئے وعدوں سے مکر گئی ہے ، انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں اس بات متفق ہیں کہ آئندہ الیکشن سے قبل فاٹا کو صوبے میں ضم کر کے اسے صوبائی اسمبلی میں نمائندگی دی جائے کیونکہ اس کے علاوہ کوئی دوسرا آپشن نہیں ہے، اسفندیار ولی خان نے کہا کہکسی بھی سیاسی جماعت کوئی شخص خراب ہو تو کپتان اس پوری پارٹی کو کرپٹ کہ دیتے ہیں ،لیکن اب جب عدالت نے ان کی اے ٹی ایم کو ہی کرپٹ ڈیکلئر کر دیا تو اسے ماننے سے انکار دیا ، انہوں نے کہا کہ صوبے میں ان کی اپنی جماعت کے ارکان اسمبلی اپنے وزیر اعلیٰ کے خلاف کرپشن کے الزامات لگاتے رہے لیکن کپتان نے بھی اپنی خاموشی نہ توڑی یہاں تک کے احتساب بیورو نے بھی اپنا کام نہ کیا ، انہوں نے کہا کہ صوبے کے عوام کرپٹ ٹولے سے ایک ایک پائی کا حساب لیں گے ،اور آئندہ الیکشن میں بلے کو دریائے کابل میں ڈبو کر صوبے کے اختیارات بنی گالہ سے واپس لائیں گے ۔