قائد اعظم نے تاریخ کا رخ موڑ کر دنیا کے نقسے پر پاکستان جیسا بڑا ملک بنایا:عنایت اللہ

قائد اعظم نے تاریخ کا رخ موڑ کر دنیا کے نقسے پر پاکستان جیسا بڑا ملک ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( پ ر)سینئر صوبائی وزیر عنایت اللہ خان نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناحؒ ؓ ؒ بلندشخصیت کے مالک اور اصولوں پر ثابت قدمی کا بہترین نمونہ تھے۔قائدِ اعظم ؒ نے تاریخ کا رُخ موڑ کر دُنیا کے تقشے پر پاکستا ن جیسا بڑا ملک بنایا۔قائدِ اعظم ؒ کی جدوجہد ہمارے لئے مشعلِ راہ ہے۔ اگرہم قائدِ اعظم ؒ کے مشن کو اپنائیں تو پاکستان دُنیا کا عظیم مُلک بن جائے گا۔اِ ن خیالات کا اظہار اُنھوں نے گذشتہ روز اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے روس کیپل ہال میں یومِ قائد کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے بحیثیتِ مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب سے اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حبیب احمد،فاٹا یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر شاہ ،پرووائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر نوشاد خان ، سینئر ایلومینائی ایسو سی ایشن کے صدر محمد زمان خان نے بھی خطاب کیا۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ ہمیں قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے سنہری اصولوں پرعمل کرنا چاہیے۔پاکستا ن ایک عظیم ملک ہے اور ہم اس کو عظیم سے عظیم تر بنائیں گے۔قائدِاعظم پاکستان کو اسلامی اور فلاحی ریاست بنانا چاہتے تھے لیکن بد قسمتی سے زندگی نے اُن کے ساتھ وفا نہیں کی اور اُن کا مشن ادھورارہ گیا۔اب ہمارے نوجوان قائد کے مشن کی تکمیل کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے اور پاکستان کو قائد کا پاکستان بنائیں گے۔مہمانِ خصوصی صوبائی وزیر برائے بلدیاتی امور عنایت اللہ خان یونیورسٹی کو مختلف شعبوں میں بہتر کارکردگی حاصل کرنے والے اساتذہ ، طلباء اور اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے ملازمین میں تعریفی اسناد تقسیم کئے۔پروگرام کو ڈین پروفیسر ڈاکٹر سریر بادشاہ نے آرگنائز کیا۔جبکہ تقریب میں یونیورسٹی کے مختلف شعبوں اساتذ�ۂ کرام اور طلباء نے شرکت کی اور آخر میں پاکستان زندہ آباد کے نعرے بھی لگائے۔